21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 تا 24 نومبر2020ء تک برمنگھم ریجن کے مختلف
علاقوں ساؤتھ، نارتھ، ایسٹ برمنگھم، سینڈول، اسٹوک، کوونٹری، سینٹرل برمنگھم اور
برسٹل (South Birmingham, North
Birmingham, East Birmingham, Sandwell, Stoke, Coventry, Central Birmingham and
Bristol )میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 517
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعات میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجى عمران
عطارى مد ظلہ
العالى كا بيان بذریعہ اسکائپ چلایا گیا، دوران بیان آپ
نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع
کرائی اور اچھی اچھی نیتیں بھی کیں، کچھ اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات دے کر ٹیلی
تھون میں اپنا حصہ شامل کیا۔