دعوتِ اسلامی کے  تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد ریجن کشمور کابینہ گڈو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کشمور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔ اس کے بعد کشمور کابینہ ڈویژن کشمور میں شخصیت خاتون سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی اس کے بعد ایک گورمنٹ اسکول ٹیچر کہ گھر محفل نعت منعقد ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت 14 نومبر2021ء کو لاڑکانہ زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن لاڑکانہ کے روحانی علاج کے بستے پر مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ مزید کتاب ’’فرض علوم سیکھئے‘‘ پڑھنے کا ذہن دیا اور بستہ پر آنے والی اسلامی بہنوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیر لاڑکانہ کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں ایلی-مینٹری کالج کے پرنسپل کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا ۔ اکثر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں لاڑکانہ زون کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے فضائل بتا کر ٹیلی-تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔ محفل نعت کے اختتام پر صاحب خانہ اسلامی بہن نے 2 یونٹس جمع کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ شارٹ کے تحت 13 نومبر 2021ء بروز ہفتہ حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون سیہون ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’ درود وسلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے کلام کیا اور ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع جلد شروع کروانے کا ذہن دیا اور سہون ڈویژن میں اسی ماہ دینی حلقہ بنام ( سیکھنے سکھانے کا ماہانہ حلقہ )لگانے پر بھی کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شارٹ کورسز کے تحت 20 مقامات پر شمائلِ مصطفی ﷺ کورسز پوری کابینہ میں کروانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن پريٹ آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول کے بارے ميں سمجھايا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعدادبڑھانے کے متعلق نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور فرض علوم کتاب پڑھنے کا بھی ذہن دیا نیز اپنی نماز اور قراٰ ن پاک کو درست پڑھنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں اور غوثِ اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی منقبت بھی پڑھی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے تحت 13 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کا تعارف پیش کیا۔

غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیزاسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئےاس پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا اور دوبارہ ایسے سیشن کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت 13 نومبر 2021ء کو ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے بڑابورڈ اور ناظم آباد کی بستوں کے وزٹ ڈیلنگ کا جائزہ لیا جس میں ہفتہ وار کارکردگی پیش کی گئی۔

کارکردگی کے مطابق دونوں بستوں پر کم و بیش 90 اسلامی بہنوں نے 180 مریضوں کے لئے تعویذات لئے،تقریباً 160 اسلامی بہنوں کا کاٹ کا عمل ہوا۔اس کے علاوہ اوراد عطاریہ دیئے گئے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھ کرسنایا گیانیز ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 18 نومبر 2021ء کو بھکھڑیوالی گجرات کابینہ میں فیضان مدینہ مسجد میں مدرسۃ المدینہ فیضان اہل بیت کے افتتاح کا سلسلہ ہوا جس کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد آباد کرنے کی فضیلت بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت اور تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و مبلغین دعوت اسلامی دینی کاموں کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 20 نومبر 2021ء سے یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری 20، 21 نومبر 2021ء کو جرمنی، 24 نومبر 2021ء کو اٹلی اور 25، 26 نومبر 2021ء کو اسپین کا دورہ کریں گے۔ دورے میں مختلف مقامات پر بیانات کرنا، ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرنا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔


٭دعوت اسلامی کے تحت   15 نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبہ فیضان ِ مرشد کا مدنی مشورہ لیا ۔ اس میں پاکستان سطح فیضانِ مرشد ذمہ دار، کراچی ریجن نگران ، کراچی ریجن ساؤتھ 1کی زون نگران ، گلشن اقبال کابینہ نگران ، شعبہ فیضان مرشد کی رکنِ کراچی ریجن اور رکنِ زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 16 نومبر 2021ء بروز منگل پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلی تھون کےحوالے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو جلد از جلد مالیات میں یونٹس جمع کروانے اور سابقہ سال کی Recovery کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 17 نومبر 2021ء بروز بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز فاطمہ الزہرہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ ولیوں کے سردار ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کی ترغیب اور ٹیلی تھون کا ذہن دیا۔

٭ علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت 18 نومبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ریجن اور ملتان ریجن کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کام کا فالو اپ کیا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 نومبر2021ء بروز منگل واہگہ ٹاؤن کابینہ کےعلاقے قائداعظم انٹر چینج کی الرحمن سوسائٹی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جاکر علاقائی دورہ کیاجس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔