دعوتِ اسلامی کےتحت 25نومبر2021ءبروزجمعرات صحافت سےتعلق رکھنےوالےافرادنےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کیا جن میں لوکل باڈیز رپورٹرزایسوسی ایشن، سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ، قائم مقام صدر تنویر سید، جوائنٹ سیکرٹری جنید احمد، سیکریٹری فنانس عابد عباسی اور سیکریٹری اطلاعات احمد علی سمیت دیگراراکین اسد اخباری شامل تھے۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےانہیں خوش آمدیدکہتےہوئےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا۔

اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبےاسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ)کاوزٹ بھی کروایا جس کے ذریعے دعوتِ اسلامی علم ِدین کی اشاعت کاکام بخوبی سرانجام دےرہی ہے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)