دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت 15 نومبر2021 بروز پیر حیدرآباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ کارکردگی شیڈول و پیشگی شیڈول کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیز شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح 14 نومبر2021 بروز اتوار لاہور ریجن میں جبکہ 16 نومبر2021 ء بروز منگل فیصل آباد ریجن میں نیز 17 نومبر 2021 ء بروز بدھ بذریعہ انٹر نیت مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی شعبے کے دینی کام کرنے کےحوالے سے تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 نومبر2021ء  کو فیضان صحابیات میں عرس غو ث پاک رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کے بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطارسلمھا لغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے اظہار خیال کیا۔ مزید اس موقع پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اس حوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے ۔ آخر میں صاحبزادیِ عطارسلمھا لغفار نے دعا فرمائی ۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت17 نومبر 2021ء کو فیضان ِ مدینہ کابینہ علاقہ پیر کالونی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا ۔ 


حسن سلوک ایک ایسا ملکہ ہے جس انسان کے اندر یہ وصف ہوتا ہے وہ لوگوں کے دلوں میں اپنا نمایاں مقام بنالیتا ہے۔ دین اسلام بھی بھائی چارگی کو بڑھانےاور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے آپس میں حسن سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حیات ظاہری ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماپنے تو اپنے بیگانے کے ساتھ بھی حسن سلوک کا انداز اختیار کرتے تھے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حسن سلوک کو دیکھ کر کتنے ہی غیر مسلموں نے اسلام کے دامن کو تھام لیا۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی وفات کے بعد ہمارے اکابرین نے اس کو اپنی زندگی کے ساتھ جوڑے رکھا اور مسلمانوں کو بھی حسن سلوک کا درس دیتے رہیں۔

ہمارے اکابرین میں ایک بہت بڑا نام امام المجتہدین، امام اعظم ابو حنیفہ حضرت سیدنا نعمان بن ثابت رضی اللہُ عنہ کا بھی ہے۔ آپ رضی اللہُ عنہ بلند مقام رکھنے کے باوجود لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آتے تھے۔

امام اعظم رضی اللہُ عنہ کے حسن سلوک سے لوگوں کو آشنا کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ ”امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک“ پڑھ یا سن لے اُسے امامِ اعظم ابو حنیفہ کے صدقے ہمیشہ زبان کا درست استعمال کرنے اور غیبت و چغلی سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بنگلہ دیش کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا فالو اپ کیا گیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی نیز کارکردگی کمزور ہونے پر توجہ دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی ریجن عرب شریف کی زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا فالو اپ کیا گیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی نیز کارکردگی کمزور ہونے پر توجہ دلائی گئی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


الحمدُ للہ  دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک عرب شریف، کویت ،عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا ، سری لنکا ،بنگلہ دیش ، ہند ، ایران ، ساؤتھ افریقہ ،کینیا تنزانیہ،یوکے ،ڈنمارک ،اٹلی ، اسپین ،فرانس ، ناروے، بیلجئیم، یوبہ سٹی میں ہو رہا ہے ۔

اکتوبر 2021ء میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں 4ہزار329 محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں انفرادی کوشش کے ذریعے اجتماع میں 8ہزار155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

461اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں نے داخلہ لیا ، 1ہزار491 شخصیات نے محافلِ

نعت میں شرکت کی ۔ 28ہزار109 رسائل تقسیم کئے گئے جبکہ اسلامی بہنوں کو دیگر دینی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پریٹوریامیں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی  تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران کی اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اِن سے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف پیش کرتے ہوئے مزید دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا پریٹوریاکی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے پرٹیوریا کی ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور نیک اعمال کا رسالہ زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام15 نومبر2021ء سے ساؤتھ افریقہ میں 10دن پر مشتمل”ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس “کا بذریعہ انٹرنیٹ آغاز ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی احتیاطی و عملی طریقہ، کار کردگی کی اہمیت وافادیت، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور دینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پیٹرمیزبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پیٹرمیزبرگ میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران کی اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے اِن سے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف پیش کرتے ہوئے مزید دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔