دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پیٹرمیزبرگ میں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش
105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کے دِلوں میں مزید عشق مصطفیٰ ﷺ کو اجاگر کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ساؤتھ
افریقہ کے مختلف علاقوں میں ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشوروں کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں میں ٹیلی تھون
کے حوالے سے مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ٹیلی تھون کے نکات کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ
سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب اور اجتماع اہداف کے ساتھ ساتھ ذاتی اہداف دیئے۔
ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز مدنی مذاکرے کی کارکردگی میں اضافہ
کرنے اور نیک اعمال کے رسالہ تقسیم کرنے
کا ذہن دیا گیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولکوانے میں محفل نعت کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”عشق مصطفیٰ ﷺ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کے دِلوں
میں مزید عشق مصطفیٰ ﷺ کو اجاگر کیا ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے پولکوانے میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے حوالے
سے نکات فراہم کئے اور مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف
دیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کا ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران کی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دینی کام کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیلی
تھون کے حوالے سے اہداف پیش کرتے ہوئے مزید دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں 3دن پر مشتمل”احکامِ وراثت
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم
احکام اور اہمیت نیز وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں اور خرابیوں
کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
ڈیرہ الہ یار زون بلوچستان سے مختلف شخصیات کی
فیضانِ مدینہ کراچی حاضری
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےتحت ڈیرہ الہ یار زون بلوچستان سے آئے ہوئے مختلف شخصیات( جن میں سابق یو سی چئیرمین میر عمران کنرانی ضلع جعفر آباد، منظور احمد
منگھی لاء ڈیپارٹمنٹ صحبت پور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر DDO محمد اسلم ابڑو ڈیرہ مراد جمالی، محمد حیات کٹبار نیشنل پریس
کلب صحبت پور، میر محمد سیلاچی اسسٹنٹ کمشنر آفس سبی ، لعل محمد کٹوہر تاجر شخصیت
ڈیرہ مراد جمالی اور اعجاز احمد ڈومکی ڈیرہ مراد جمالی سمیت دیگرشخصیات شامل تھے) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کادورہ
کیا۔
اس موقع پرذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کی پریزینٹیشن
دکھائی اورمختلف شعبہ جات کاوزٹ بھی کروایا،دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کےحوالےسےبریفنگ دی جس پرانہوں نےدعوتِ اسلای کی کاوشوں کوخوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مفتی احمد میاں برکاتی صاحب کی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ میرپورخاص میں آمد
17نومبر2021ءبروزبدھ مفتیِ اعظم سندھ مفتی احمد میاں برکاتی مُدَّظِلَّہُ الْعَاَلِیْ کی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میرپورخاص میں آمدہوئی
جس پرذمہ داران نےاحسن اندازمیں اُن کااستقبال کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 12 نومبر 2021ء کو (سولجر بازار ، بہار کالونی ، ڈویژن
گارڈن سیلانی ڈیپارٹمنٹ) میں میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 223 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور نفل روزوں کے فضائل بتا کر نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا۔ مزید نیک اعمال کا رسالہ اسلامی بہنوں کو سمجھاتے
ہوئے نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے
تحت 13 نومبر2021ء بروز ہفتہ حیدرآباد کابینہ
ڈویژن تلک چاڑی شاھی بازار میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 40 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کیسے کریں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کا ذہن دیا۔ دعا اور صلوٰۃ وسلام کے ساتھ اختتام ہوا ۔
٭دوسری
جانب شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات ڈویژن میرپور
خاص میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا ۔ اس اجتماع پا ک میں
30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے‘‘
اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
رسالہ نیک اعمال کا جائزہ بھی کروایا گیا۔
مزیدنفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 13نومبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی
ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد
ہوا جس میں 40 کے قریب اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایصالِ ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنے مرحومین کے ایصال ثوب کے لئے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی
تھون کے لئے بھی نیتیں کروائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات رنچھوڑلائن کابینہ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’غوث
پاک علیہ
رحمہ
کے حالات زندگی اور آپ کا تقویٰ ،عبادت اور اولیاء اللہ کی نمازوں سے محبت ‘‘کے متعلق بیان کیا۔ دورانے بیان اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں داخلہ
لینےکا ذہن دیا۔ مزید انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔