Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted in Tooting Division, London Region, UK, in the previous days. Islamic sisters from all the departments had the privilege of attending it.

The Division Nigran Islamic sister did the follow up of the performance of attendees (Islamic sisters) and also did their Tarbiyyah. Moreover, she mentioned points regarding the further improvement of monthly performance and the special ijtima’ being held in the month of Rabbiyul Akhir. 


Under the supervision of the Department of Islamic sisters, Madrassa tul Madinah, a Madani Mashwarah was conducted for the Kabinah Nigran Islamic sisters in London Region, UK.

The Region Nigran Islamic sister did a follow up of the performance of the attendees (Islamic sisters) and did their Tarbiyyah as well. She talked about attending the 6 days’ long Tarbiyyati ijtima’ for the responsible Islamic sisters happening at the Alimi Madani Markaz, Faizan e Madinah, Karachi, Pakistan. She also talked about flourishment of further religious work, joining the Madani Qaidah Course and preparation of new Madrassat as well. 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےپچھلےدنوں حافظ آبادمیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر تنویر احمد سے ملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف کروایاجن کےذریعےدعوتِ اسلامی دنیابھرمیں دین ِمتین کا کام کرنے میں  مصروفِ عمل ہے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت منعقدہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی جس پرانہوں نےاظہارمسرت کیا۔بعدازاں شخصیات کومکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ صراط الجنان تحفے میں دی گئی۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted in London Region, UK. The Kaabinah Nigran Islamic sisters had the privilege of attending it.

The Region Nigran Islamic sisters did a follow up of the performance of all the Islamic sisters attending the Madani Mashwarah, and did their Tarbiyyah. Moreover, she talked about the flourishment of religious work, solving the problems which arise, supporting the responsible Islamic sisters of several departments. Furthermore, she motivated herself and the attendees (Islamic sisters) to watch Madani Muzakirah. 


ہر ہفتے کی طرح آج 20 نومبر ک2021ء کی شب کو  بھی عشاء کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل پر بھی براہِ راست دکھایا جائے گا،اس مدنی مذاکرے میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے التجا کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ

اخلاق کا، تہذیب کا، طریقت کا خزینہ


دعوتِ اسلامی کےتحت 17نومبر2021ءبروزبدھ کراچی میں بن قاسم زون کامدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ کابینہ، اراکین ِزون اور ڈویژن نگران سمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری سمیت نگرانِ زون سیّدفضیل رضاعطاری نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے12دینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکرتےہوئےٹیلی تھون کی کارکردگی کاجائزہ لیااورنمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دیئے۔

اس کےعلاوہ21نومبر2021ءکوسفرکرنےوالےایک ماہ کےقافلےکےبارےمیں کلام کیاگیاجس پرذمہ داران نےزیادہ سےزیادہ اسلامی بھائیوں کواس مدنی قافلےمیں سفرکروانےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں فیضانِ اسلامک اسکول سمیت دعوتِ اسلامی کےتحت چلنےوالےاداروں کےقیام کےسلسلےمیں اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: محمدندیم عطاری زون ذمہ دار بن قاسم زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نگران شوری کا پنجاب  پاکستان کے مختلف شہروں میں آمد کے سلسلے میں شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت تیاریاں جاری ہیں جس کے لئے ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ریجن میں ذمہ داران کےدرمیان مدنی مشوروں اور دینی حلقوں کاسلسلہ ہورہاہے۔

ان مدنی مشوروں میں شعبہ سے منسلک ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہین دیا جارہاہے جبکہ دکاندار اسلامی بھائیوں کو بھی اس مدنی قافلےمیں سفر کروانے کےحوالےسےذہن سازی کی جارہی ہے۔

تمام اسلامی بھائیوں سےاس مدنی قافلےمیں شرکت کرنےکی درخواست ہے،ان شآاللہ ڈھیروعلمِ دینی سیکھنےکاموقع ملےگا۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوت ِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیاجس میں زون ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگوکرتےہوئےاحسن اندازسےدینی کام کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ مجلس نے مثبت تبدیلی کے اثرات،عطیات مہم(ٹیلی تھون ) میں بھر پور کوشش کرنے اور دوکاندار کے مسائل بروقت حل کرنےکےحوالےسےمشاورت کی۔(رپورٹ: ابو حبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت 8 نومبر 2021ء تا 14 نومبر 2021ء تک پنجاب پاکستان کے شہر لاہور اور گردو نواح  کے مختلف مقامات جن میں داتا دربار کے نزدیک مدنی مرکزفیضان ِمدینہ جوہر ٹاون،مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاہنہ نو، مدنی مرکزفیضانِ مدینہ شیخوپورہ اورقصور میں ذمہ داران کی تربیت کےلئے سیشنز کا سلسلہ ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکاکی تربیت کرتےہوئےانہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے، ٹیلی تھون، شعبہ کے تحت جاب ڈیسکرپشن اور ڈیلی روٹین کو تیدیل کرنے کے حوالے سے اہم امورپرتبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں شرکانےشعبےکی ترقی کےلئےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:ابوحبان محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت 15نومبر 2021ء کو ڈویژن سکھر کے علاقے لوکل بورڈ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آغاز تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ اس کے بعد مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اس میں موجود خانے پُر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رسالہ پر عمل کرنے اور نفلی روزے رکھنے کی نیتیں بھی کیں ۔ 


 دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پير حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاه کے علاقے لياقت کالونی میں محفلِ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى دعوت دی۔ اس کے علاوہ آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹيلى تھون کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے کچھ يونٹ بھی جمع کروائے اور مزید جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2021ء بروز اتوار حیدرآباد کابینہ ڈویژن حالی روڈ کے علاقے ذیل پاک سوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسائل پڑھنے کا ذہن بھی بنایا نیز ٹيلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے يونٹ جمع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع ميں آنے کى نیتیں پيش کىں۔