دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی محمدامین عطاری اورحاجی محمدعلی عطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں کورنگی ڈھائی نمبر کادورہ کیاجہاں انہوں نےشعبہ عشر کےریجن ذمہ دار محمود عطاری کی زوجہ کےانتقال پراُن سےتعزیت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےمقامی جامع مسجد کریمیہ قادریہ کےباہرمرحومہ کی نمازِجنازہ پڑھائی۔بعدازاں اراکین شوریٰ نے ریجن ذمہ دارسےتعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی۔

اس کےعلاوہ اراکینِ شوریٰ نےذمہ داران کےہمراہ جامع مسجد کریمیہ قادریہ نزد کوسٹ گارڈ کورنگی ڈھائی سے متصل شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے اسٹور کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا اورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےمدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)