پچھلے  دنوں ڈاکٹر اویس اعظم عطاری، وقاص اعظم اور عبد الوہاب اعظم کے ابو جان محمد اعظم ہارٹ اٹیک کے بعد 24 صفر شریف 1443 ھ مطابق 2 اکتوبر 2021ء کو 63 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال فرماگئے۔۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

پیغام عطار!

اللہ کے لیے محبت کرنے کی فضیلت

مکتبۃ المدینہ کی کتاب آخرت کے حالات صفحہ نمبر 160 پر کچھ اس طرح لکھا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ پاک قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا میرے جلال کی وجہ سے آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں آج کے دن میں انہیں اپنے عرش کے سائے میں رکھوں گا کہ آج میرے عرش کے علاوہ کوئی سایہ نہیں۔

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ ڈاکٹر اویس اعظم عطاری، وقاص اعظم اور عبد الوہاب اعظم کے ابو جان محمد اعظم ہارٹ اٹیک کے بعد 24 صفر شریف 1443 ھ مطابق 2 اکتوبر 2021ء کو 63 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال فرماگئے۔

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر وہمت سے کام لینے کی تلقین!

یا ربِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد اعظم کو غریقِ رحمت فرما، اے اللہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرما۔

مولائے کریم ان کے تمام چھوٹے بڑے، چھپےظاہر، جانے انجانے میں ہونے والے گناہ معاف فرما۔ یا اللہ پاک ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے، یا اللہ پاک ان کی قبر تاحدِ نظر وسیع ہو۔

الہ العالمین ان کی قبر کا ندھیرا دور ہو، مولائے کریم نورِ مصطفی کا صدقہ ان کی قبر تا حشر روشن رہے، یا اللہ پاک ان کی قبر کی گھبراہٹ وحشت اور تنگی دورہو، یا اللہ پاک مرحوم کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ پاک تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجرجزیل مرحمت فرما، ربِ کریم میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایان شان ان کا اجر عطا فرما۔ یہ سارا اجرو ثواب جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کو عنایت فرما، بوسیلہ خاتم النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ سارا ثواب محمد اعظم سمیت ساری امت کو عنایت فرما۔

تمام سوگوار صبر ہمت سے کام لیں، اللہ پاک کی رضا پر راضی رہے، وسوسہ نہ پالیں جن کا وقت پورا ہوجاتا ہے ان کو دنیا سے جانا ہوتا ہے ایک سیکنڈ بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا، بے شک خوب دعائے مغفرت کریں ایصالِ ثواب کریں، صدقہ جاریہ کے کام کریں ، مگر بے صبری نہ کریں، صبری کرنے سے جانے والے نے پلٹ کر کہاں آنا ہوتا ہے الٹا صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے جاتا رہتا ہے۔

ہے صبر تو خزانۂ فردوس عاشقو ع

اشق کے لب پہ شکوہ کبھی بھی نہ آسکے

جانے والے سے ہمیں اپنی عبرت کاسامان کرنا چاہیے جانے والا گویا خاموشی سے ہمیں پیغام دیتا چلا جاتا ہے کہ

مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدمی- عقل و نادان آخر موت ہے

بار ہاں علمی تجھے سمجھا چکے - مان یا مت مان آخر موت ہے

الموت الموت ، الموت

الموت قدح کل نفس شاربوھا

موت ایک ایسا جام ہے جسے ہر جاندار نے پینا ہے

ا لموت باب کل نفس داخلو ھا

موت ایک ایسا دروازہ ہے جس میں سے ہر جاندار نے گزرنا ہے

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔