دین
ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں ویسے ہی عورتوں کے
لئے بھی رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں
کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔
گزشتہ
ہفتے جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہل سنت سے
عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 17 ہزار 741 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے عورتوں کے بارے میں
سوالات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسی طرح امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی
سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 14 ہزار 404 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔