Fri, 26 Nov , 2021
55 days ago

پچھلے چند دنوں سے سیدسبیق شاہ عطاری بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی ۔بیماری پر صبر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول بیان فرمایا۔

پیغام عطار

ناشکری مت کیجئے

اللہ کریم قرآن عظیم سورہ عادیات آیت نمبر6 میں ار شاد فرماتاہے: اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ(۶) ”بے شک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرہ ہے(ترجمہ کنز الایمان)

حضرت امام ابو منصور ماتریدی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر ماتریدی میں فرماتے ہیں یعنی انسان پر کوئی مصیبت یا پریشانی آتی ہے تو اس کو یاد رکھتا ہے مگر کسی بھی لمحے ختم نہ ہونے والے ربِ کائنات کے احسانات اور اس کی نعمتوں کو بھول جاتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے لہذا مسلمان کو چاہیے کہ ایسے موقع پر ناشکرا بننے کے بجائے صبر کرنے کی کوشش کرے اور اللہ رب العزت کی نعمتوں کو یاد کرکرکے اس کا شکر ادا کرے۔

سیدسبیق شاہ عطاری کو شفائے کاملہ عاجلا نافعہ عطا فرما، یا اللہ پاک انہیں صحتوں، راحتوں، عافیتوں، عبادتوں، ریاضتوں اور دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما، مولائے کریم یہ بیماری ان کے لئے گناہوں کا کفارہ، ترقی درجات کا باعث، جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑوس پانے کا ذریعہ بن جائے ۔

یا اللہ پاک انہیں در در کی ٹھوکروں، اسپتالوں کے دھکوں، ڈاکٹروں کے پھیروں اور دواؤں کے خرچوں سے نجات عطا فرما۔ ربِ کریم انہیں صبر دے صبر پر ڈھیروں ڈھیر اجر عطا فرما، یا اللہ پاک ان پر خاص رحمت کی نظر فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ

آپ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ مکتبۃ المدینہ کے بہت پیارے رسالہ ”بیمار عابد“ صفحہ نمبر 40پر ہے اول آخر گیارہ بار درود ابراہیم اور درمیان میں سورہ مریم پڑھ کر پانی پر دم کیجئے ضرورتاً دوسرا پانی ملاتے رہیں مریض وہی پانی سارا دن پیئے، یہ عمل چالیس دن تک بلا ناغہ کرتے رہیے ان شا اللہ الکریم شفا حاصل ہوگی، دوسرا پڑھ کر بھی دم کرکے مریض کو پلا سکتا ہے۔

دل کی بیماروں اور گھبراہٹ کا روحانی علاج ”الابذکر اللہ تطمئن القلوب“ گیارہ مرتبہ ہر فرض نماز کے سلام پھیرنے کے بعد اپنا سیدھا ہاتھ دل پر رکھ کر پڑھ لیا کریں دل کے امراض اور گھبراہٹ وغیرہ میں بہت فائدہ ہوگا ان شا اللہ الکریم شفا حاصل ہونے تک یہ ورد جاری رکھنا ہے، بلکہ مستقل رکھیں صحت مند بھی ہیں تو ان شا اللہ ان کو دل کی بیماری نہیں ہوگی۔

گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں ۔ اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبہ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔