پچھلےدنوں ڈیرہ الہ یار میں ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر  قبائلی رہنما میر نصراللہ رند کی ہمشیرہ ، میر عارف رند کی پھوپھواور ریجنل ہیڈ آفس نیشنل بینک کوئٹہ کے آفیسر میر شاہد رند کی والدہ کا انتقال ہوگیاجس پردعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن کے ذمہ داران نے اُن سےتعزیت کی اورفاتحہ خوانی کااہتمام کیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی دعوت دی جس پراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار مجیب الرحمٰن عطاری سمیت دیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائےوکلادعوتِ اسلامی کےتحت28 نومبر2021ء بروز اتوار رکنِ مرکزی مجلسِ  شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں ججز کمپلیکس ملیر کراچی کادورہ کیا۔

 اس دوران رکنِ شوریٰ نےایک جج سےا ُن کے گھر پر جاکرملاقات کی اورانہیں نیکی کی دعوت دیتےہوئے ججز میں میلاد اجتماع کے حوالے سے مشاورت کی ۔بعدازاں  رکنِ شوریٰ نے جج کو ترجمۃالقراٰن مع کنزالعرفان تحفےمیں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےوکلاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ G11اسلام آبادمیں شعبےکے اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی حلقےکاانعقادہواجس میں شعبہ کےذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت اہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتےہوئےحوصلہ افزائی۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں کےدرمیان تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس لاہورریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام28نومبر2021ءبروزاتوار پتوکی میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس،  وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنلز اور تاجران سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و موٹیویشنل اسپیکر ثوبان عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کےدرمیان پیارےآقاﷺکی سیرتِ طیبہ واخلاقِ کریمہ کوبیان کیانیزدعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم، FGRFاورعالمی سطح پرہونےوالی دیگر دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہ کیا۔

واضح رہےاس اجتماعِ پاک کے ڈسپلین اورانتظامی امورکے فرائض سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےاحسن انداز سے ادا کئے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 نومبر 2021ء کو  مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11میں مفتی سلمان رضوی صاحب، مفتی عبد السلام قادری صاحب اورپیر محمود قادری صاحب سمیت پنڈی اور اسلام آباد کے علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی، تعلیمی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور دیگر اہم امور پر باہم تبادلۂ خیال ہوا۔آخر میں علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی تمام کاوشوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت ہرہفتےکی رات امیرِ اہلِ سنت حضرت  علامہ محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العایہ مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں جس میں آپ عاشقانِ رسول کی طرف سےہونےوالےمختلف سوالات کےحکمت بھرےجوابات ارشادفرماتےہیں۔

اسی سلسلےمیں میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 27نومبر2021ءبروزہفتہ پاکستان کےعلاقےدوڑمیں سینئر صحافی محمد سلیم آرائیں کی رہائش گاہ پر اجتماعی طور پر ہفتہ وارمدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرسینئر صحافی محمد سلیم آرائیں ، ماسٹر نظیر احمد آرائیں ، طاہر علی جٹ ،محمد لطيف شیخ، محمد عالم آرائیں اور عرفان علی عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران موجودتھے۔(رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو مدینہ ٹاؤن میں نوید عطاری کی رہائش گاہ پر  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”عشق مصطفٰےﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول کی مطابق زندگی گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن( 21 ،22، 23نومبر2021ء)کاروحانی علاج کورس ہواجس میں شعبہ روحانی علاج کراچی ریجن کےذمہ داران نےشرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی زاہد عطاری اورطارق عطاری نےاسلامی بھائیوں کاانتخاب کرتےہوئےاُن کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت27نومبر2021ءبروزہفتہ کوئٹہ زون میں مدنی مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں شعبے کے کاؤنٹر ذمہ داران سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئےمدنی پھولوں سےنوازااور کاؤنٹر ذمہ داران کونئےاہداف دیئے۔

اس دوران نگرانِ مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نےبھی ذمہ داراسلامی بھائیوں سےگفتگو کی اورشعبےکی ترقی کےحوالےسےذہن سازی کی۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔اس موقع پر کوئٹہ زون کے ذمہ دار عاصم عطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران بھی موجودتھے۔

واضح رہے20دسمبر2021ءکوکوئٹہ میں فیضانِ نمازوڈونیشن کورس کاانعقادکیاجائےگا۔ مقامی اسلامی بھائیوں سےشرکت کی درخواست ہے۔(رپورٹ:سپروائزر محمد ارشد ہارون عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


26 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس ممبران اور ان کے صدر سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں اپنے شعبے کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت کو پھیلانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں حاجی مولانا عمران عطاری نے شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری اور یوسف سلیم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر 2021ء کو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عالمی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری بھی موجود تھے۔