دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ عمرکوٹ صحرائےتھرزون میں تین دن( 21 ،22، 23نومبر2021ء) کا روحانی علاج کورس منعقدہواجس میں شعبہ روحانی علاج تھر زون کے مختلف ذمہ داران نےشرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی طارق عطاری نےاسلامی بھائیوں کاانتخاب کرتےہوئےاُن کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اورشعبےکےدینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 27نومبر 2021 کو حیدر آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیاجس میں ریجن تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگیوں کے حوالے سے اور کارکردگی شیڈول سے متعلق اپ ڈیٹ نکات بتائے۔ اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ رکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اسپیشل پرسنز (اسلامی بہنیں)کے تحت 27 نومبر 2021ء کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا ۔اس مدنی مشورے میں ریجن سطح شعبہ اسپیشل پر سنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس کے بعد ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر بھی کلام ہوا اور اس ماہ میں جن اسلامی بہنوں نے دارالسنہ سےرہائشی اسپیشل پرسنز کورس کیا ہے ان کو اسپیشل پرسنز اسلامی بہنو ں سے دینی ماحول سے مضبوط رکھنے کے لئے نکات بتائے نیز تقرریاں مکمل کرنے پر بھی اہداف دئیے ۔


اولیائے  کرام رحمۃ اللہ علیہم کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل ِ راہ ہیں۔آنے والی نسلوں کوان تعلیمات پر عمل پیرا کرنے کے لئے ان کے دلوں میں اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم کی محبت جاگزیں کرنا ضروری ہے۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں کے دلوں میں اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم کی محبت پیدا کرنے کے لئے ان کے ایام منائے جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں گیارہویں شریف کے موقع پر غوث ِاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے بارے میں اپنے طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے دارالمدینہ کےتحت کراچی کےمختلف کیمپسز میں گیارہویں شریف کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقاریب کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سے ہواجبکہ طلبہ نے نبی کریم ﷺکی بارگا ہ میں نعتوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ طلبہ کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد ہواجس میں طلبہ نے غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف ،آپ رحمۃ اللہ علیہ کے بچپن کے واقعات اورآپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرتِ مبارکہ پرسنتوں بھرے بیانات کئے۔

تقاریب میں طلبہ نے مختلف آرٹ ایکٹیویٹیز کے ذریعے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا نیزاساتذہ کی جانب سے طلبہ کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت اپنانے اور آپ رحمۃ اللہ علیہ کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی تاکیدبھی کی گئی۔(رپورٹ:محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ریجن ذمہ دار احمد رضا عطاری  مدنی نے شعبہ اوقاف ریجنل ذمہ دار فیضان عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محب عطاری مدنی کے ہمراہ سیہون شریف میں حاضری دی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ منیجر اوقاف سیہون شریف قاسم چنہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی چینل اور شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف پیش کیا ۔ ذمہ داران نے اسسٹنٹ منیجر کو حیدر آباد میں 5 دسمبر کو ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت27نومبر2021ء  بروز ہفتہ فیصل آباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ہی دارالسنہ کے داخلوں کے حوالے سے بھی تفصیل سے بتائی اور داخلوں کا ہدف دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 28نومبر 2021ء بروز اتوار پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی اراکین ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی میں اضافے پر دل جوئی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ دینی کام بڑھانے کا ہدف دیا۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 28نومبر 2021ء بروز اتوار پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے رکن ریجن اسلامی بہن کی والدہ کی طبیعت کی آزمائش کی بنا پر ان کے گھر جاکر تیمارداری کی اور انہیں صحت یابی کے بعد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت پیش کی جس پر ان کی والدہ محترمہ نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ایسٹ لندن کابینہ  میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اس میں بہتری لانے کے اہداف طے کئے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کو بہتر بنانے اور تقسیمِ رسائل کا اہتمام کرنے کے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے کے ڈربی ڈویژن میں حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی یاد منانے کےلئے خصوصی اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 135اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ کی ترغیب دلائی نیز نفلی روزوں کے فضائل قراٰن احادیث کی روشنی میں بیان کئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 29 نومبر 2021ء کو سیالکوٹ زون کے جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ، ناظمین اور طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکن شوریٰ نے انہیں ٹیلی تھون کے لئے مزیدیونٹس کی جمع کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ جامعۃ المدینہ کے تمام طلبہ، اساتذۂ کرام اور دیگر ذمہ داران جمع کئے گئے یونٹس پیش کئے۔

بعد ازاں نگران شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی نے بھی مدنی پھول بیان کیا۔ اس موقع پر رکنِ شعبہ اسلام آباد ریجن مولاناطاہر سلیم عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں ایجوکیشن انڈسٹری سے وابستہ اعلی عہد یداران اورمختلف شخصیات   کے وزٹس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں شعبۂ تعلیم سے وابستہ z group of companies کے پریزیڈنٹ ذیشان الطاف لوہیا نے دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ دارالمدینہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ ڈیپارٹمنٹس کے تعارف کے ساتھ ڈیپارٹمنٹس کے مقاصد اور دارالمدینہ کے تعلیمی وتربیتی نظام میں ان کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیاجس پرذیشان الطاف نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری میں دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے بیان کےذریعے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سےآگاہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔