24 نومبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور ریجن شیخوپورہ زون کا شیڈول رہا۔

تفصیلات:

رکن شوریٰ نے شیخوپورہ زون میں مختلف جامعات المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ کرام، ناظمین اور طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فار گرلز رحمان سٹی شاہدرہ لاہور کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے محلہ مرید کے فاروق آباد میں مدرسۃ المدینہ فار گرلز کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”مسجد و مدارس بنانے کی فضیلت“ پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  لندن ریجن میں 15مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں کم وبیش 726اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


22 نومبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا گوجرانوالہ زون کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے نگران شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف جامعات المدینہ کا دورہ کیا۔

رکن شوریٰ نے جامعات المدینہ میں اساتذہ، ناظمین اور طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےٹیلی تھون کے لئے مزید یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام اور دیگر ذمہ داران نے رکن شوریٰ کو یونٹس جمع کروائے جبکہ رکن شوریٰ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ لاہور ریجن مولانا نوید عطاری مدنی، ناظم اعلیٰ گجرانوالہ زون مولانا تنویر عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری نے گجرانوالہ میں مختلف شخصیات سےملاقات کی۔ دوران ملاقات شخصیات نے ٹیلی تھون میں اپنا اپنا حصہ پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکےاسٹوک (Stoke)ڈویژن کے 3 مختلف علاقوں میں حضور غوث پاک کی یاد منانے کے لئے خصوصی اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم وبیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ کی ترغیب دلائی نیز روزوں کے فضائل قراٰن احادیث کی روشنی میں بیان کئے۔


دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں مختلف شخصیات   کے وزٹس کا سلسلہ رہتا ہے۔پچھلےدنوں کرغستان سے تشریف لانے والےعلمائے کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے دارالمدینہ کیمپس اور دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ انہیں دارالمدینہ کے حوالے سے پریزینٹیشن دی گئی۔دارالمدینہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ بھی کروایا گیا۔

ڈیپارٹمنٹس کے تعارف کے ساتھ ڈیپارٹمنٹس کے مقاصد اوردارالمدینہ کے تعلیمی وتربیتی نظام میں ان کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیاجس پرعلمائے کرام نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی فرمانے کے ساتھ دارالمدینہ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعائیں بھی کیں۔ (رپورٹ:محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے کے مختلف شہروں پیٹر برو، برسٹل اور ناٹنگھم( Peterborough, Bristol and Nottingham) ڈویژنز میں حضور غوث پاک کی یاد منانے کے لئے خصوصی اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 159 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے ملازمین اور دیگر اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی  نے شرکت کی۔

نگران کراچی ریجن و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار388 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” ولیوں کے سردار“ موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  ماہ اکتوبر 2021ءمیں یوکے برمنگھم ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 611

مدرسات کی تعداد: 69

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد: 21

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

بذریعہ انٹرنیٹ لگنے والے درجات کی تعداد:38

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 223

بذریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 27

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 175

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 384

ہفتہ وار اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد: 223

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 288

ماہ اکتوبر 2021 میں 6 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ 10 نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء سے 28 نومبر 2021ء تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع جاری تھا جس میں PHD/Mphil حضرات شریک تھے۔

اجتماع کے آخری دن 28 نومبر 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے ریجن میں ربیع الاول کے نفلی روزے کی تحریک میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق کم و بیش 486 اسلامی بہنوں روزے رکھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز یوکے کی اسلامی بہنوں کے امتحانات، تفتیش کا کام وقت پر کیسے بہتر بنایا جائے اس پر کلام ہوااور کام کو جنوری 2022ء تک مکمل کرنے پر مشاورت کی گئی۔