دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 نومبر2021ء    کو امریکہ کے شہر شکاگو (Chicago)میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”علم کے دینی و دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، شارٹ کورسز کرنے نیز رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےوفد نے  مالیندی کینیا کے الشیخ الفیصل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سےملاقات کی۔

وفدمیں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی کی تبلیغی، تعلیمی و تحریری خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ دعوت اسلامی فقہ حنفی کے ساتھ ساتھ فقہ شافعی پر بھی کام کررہی ہے۔ذمہ داران نے الشیخ الفصیل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ اور ان کی کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا تذکرہ بھی کیا۔

آخر میں وفد کی جانب سے الشیخ الفیصل العمودی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کو فقہ شافعی کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


22 ربیع الاٰخر 1443ھ بمطابق 27 نومبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں شہر کراچی اور بیرون شہر سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: کپڑے پہننے سے پہلے جھاڑنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب : جب بھی کپڑے پہنیں تو پہلے اچھی طرح جھاڑلیں تاکہ کسی کیڑے وغیرہ سے نقصان نہ پہنچے، بالخصوص سردیوں میں کیڑے مکوڑے کپڑوں میں چھپ سکتے ہیں ، اسی طرح جب پانی پئیں تو دیکھ کرپئیں۔

سوال: بعض شہرمیں رہنے والے گاؤں والوں کو اچھا نہیں سمجھتے ،ان کا اس طرح کرنا کیسا ؟

جواب :ایساکرنا درست نہیں ،ایساہرگزنہیں سمجھنا چاہئے ، افضلیت کااصل معیارتقویٰ ہے،شہر یا دیہات میں رہنے میں نہیں ۔

سوال:اسلام کے چوتھے خلیفہ،امیرالمؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مولیٰ اورشیرخداکیوں کہتے ہیں ؟

جواب: ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلاَهُ۔( ترمذی ، حدیث نمبر 3713 )یعنی جس کا میں مولیٰ ہوں اس کا مولیٰ علی ہے،اسی طرح پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے آپ کواسداللہ (اللہ پاک کا شیر)کا لقب عطافرمایا ۔

سوال: وہ رشتہ دارجو بارباردل دکھاتے ہیں، کیا اُن کے ساتھ بھی صلہ ٔرحمی کرنا ہوگی ؟

جواب: جی ہاں !ان کے ساتھ بھی صلۂ رحمی(رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک ) کرنا ہوگی ،یہی دلوں کو قریب کرے گا،اسلام میں قطعِ رحمی یعنی رشتہ کاٹنے کی اجازت نہیں ۔

سوال: جب کوئی غصے میں ہوتو کیا کرنا چاہئے ؟

جواب: جب کوئی غُصّے میں ہوتو اسے دعائیں دیں(مثلاً اللہ تجھے حج نصیب کرے،اللہ تجھے مدینہ دِکھائے) ،اس سے اُس کا غصہ ختم ہوجائے گا۔اِن شآءَ اللہ

سوال : بغض وکینہ کا کیا معنی ہے؟

جواب: بغض و کینہ دل میں چھپی ہوئی دشمنی کو کہتے ہیں ،یہ ایسی باطنی بیماری ہے کہ اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں ،شب ِبرأت میں اس کی بخشش نہیں ہوتی جس کے دل میں کسی مسلمان کا کینہ ہو ۔

سوال:گھرمیں لڑائی جھگڑا ہونے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟نیزاخلاقی تربیت کیسے کی جائے ؟

جواب :تالی دوہاتھ سے بجتی ہے ،اگرایک غصے میں ہوتو دوسراٹھنڈاہوجائے ،ناپاکی پانی سے پاک ہوتی ہے،اخلاقی تربیت ماں کی گودمیں ہوجائے، گھر کا ماحول اچھا ہوتو بہت اچھا ہے ،مزیددعوتِ اسلامی کا دِینی ماحول مل جائے تو بھی اخلاقی تربیت ہوجائے گی ان شاء اللہ الکریم ،بداخلاقی تو جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرنی چاہئے ،جن جانوروں کو مارنے کی شرعی طورپر اجازت ہےان کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنے کا حکم ہے ،مثلاً جو بلّی(Cat) تکلیف دیتی ہواُسے تیزچھری سے ذبح کرنے کا حکم دیا گیاہےتا کہ اسے کم سے کم تکلیف ہو۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” عیب چھپاؤ جنت پاؤ “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین ِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالینے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارب المصطفٰے! جو کوئی21 صفحات کا رسالہ عیب چھپاؤ جنت پاؤپڑھ یا سُن لے اُسے لوگ کے عیب چھپانےوالا بنا، دنیا وآخرت میں اُس کی عیب پوشی فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


سرکارِ دوعالم ،نورِ مجسم صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے محوِ گفتگو تھے کہ آپ پر وحی آئی کہ اس صحابی کی زندگی کی ایک ساعت (یعنی گھنٹہ بھر زندگی) باقی رہ گئی ہے ۔ یہ وقت عصر کا تھا ۔ رحمت ِ عالم صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم نے جب یہ بات اس صحابی رضی اللہ عنہ کو بتائی تو انہوں نے مضطرب ہوکر التجاء کی : ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم ! مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائے جو اس وقت میرے لئے سب سے بہتر ہو۔” تو آپ نے فرمایا : ”علمِ دین سیکھنے میں مشغول ہوجاؤ ۔” چنانچہ وہ صحابی رضی اللہ عنہ علم سیکھنے میں مشغول ہوگئے اور مغرب سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا ۔ راوی فرماتے ہیں کہ اگر علم سے افضل کوئی شے ہوتی تو رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم اسی کا حکم ارشاد فرماتے۔ (تفسیر کبیر ، ج١،ص٤١٠)

مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَـکَفَّلَ اللهُ بِرِزْقِهٖ“ جو شخص علم کی طلب میں رہتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے رِزْق کا ضامن ہے۔ (تاریخ بغداد، محمد بن القاسم بن ھشام، ۳/)

عاشقان رسول میں علمِ دین کو عام کرنے کے لئے ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح 2 دسمبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ سے رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”پیار کا حقدار کون؟“کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور جامع مسجد فیضان جیلان کلفٹن بلاک 8 میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


عقیدۂ آخرت کے ثبوت ا ور اس کی اہمیت پرایک مُدلَّل رسالہ

عقیدۂ آخرت

مصنف: رئیس التحریرومحسنِ ملّت علامہ ارشد القادری رحمۃُ اللہِ علیہ

پیشکش : مَجْلِس اِفتاء ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭اکثر مقامات پر آیات کے ترجموں پر اکتفا تھا تو ان کی آیات بھی ذکر کردی گئیں اور اصل کتاب سے جداکرنے کیلئے انہیں بریکٹ میں کردیا گیا ہے ۔٭جہاں آیات کا ترجمہ نہیں کیا گیاتھا وہاں "کنز الایمان" سے بریکٹ میں ان کا ترجمہ کردیا گیا ہے ۔٭اصل کتاب میں آیات کا حوالہ جس طرح دیا گیا تھااسے اسی طرح برقرار رکھتے ہوئے قاری کی مزید آسانی کیلئے حاشیہ میں سورت کے نام، پارہ نمبر اور آیت نمبر کے ساتھ تخریج کردی گئی ہے اورجہاں اصل کتاب میں آیت کی تخریج نہیں کی گئی تھی اسکی تخریج کابھی حاشیہ میں اہتمام کیاگیاہے ۔٭جن آیات کے حوالہ یاترجمہ میں کتابت کی غلطی لگی ان مقامات کاقرآن پاک اورکنز الایمان سے تقابل کرکے متن میں ان کی تصحیح کرتے ہوئے حاشیہ میں وضاحت کردی گئی ہے ۔٭مضمون کی مناسبت سے نئی ہیڈنگزکااضافہ اور بریکٹ کے ذریعے مصنّف رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی ہیڈنگز سے انہیں ممتاز کردیا گیا ہے ۔٭جہاں تخریج کی ضرورت تھی وہاں تخریج بھی کردی گئی ہے ۔٭مشکل الفاظ پر اعراب اورحاشیہ میں ان کے معنیٰ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔٭آخر میں ماخذ ومراجع وفہرست کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔

41صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016ءسے میں 2مختلف ایڈیشنز میں50ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں ڈی آئی جی میرپور ڈویژن کشمیر چوہدری سجاد حسین اور ایس ایس پی میرپورخاص کامران علی سےملاقات کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں میٹنگ ہوئی۔

اس کےعلاوہ ڈی ایس پی طارق صابر حسین سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس دوران انہیں نیکی کی دعوت دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا۔

بعدازاں شخصیات نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت 29نومبر2021ءبروزپیرذمہ داراسلامی بھائیوں نےمختلف شخصیات سےملاقات کی جن میں سابق ڈائریکٹر کونسل ایڈورٹائز، نئےمیونسپل کمشنر ڈی ایم سی ڈسڑکٹ کورنگی ارشاد آرائیں، ڈائریکٹر جنرل پارک کے ایم سی کراچی جنید، ڈائریکٹر پارک ڈسڑکٹ کورنگی وقاص سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک معین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک عبدالکریم، سپرنٹنڈ انجینئر خالد ملاح،ایس ای عمران، ڈائریکٹر ایڈمن اویس خان، مختار کار،ریاض مغل اور پی اے اسسٹنٹ کمشنر کورنگی مرتضیٰ شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی اورشخصیات کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفےمیں پیش کیں۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں سی سی ٹی وی آپریٹر ز،سُپر وائزرز شفٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس دینی حلقےمیں نگرانِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئےڈیوٹی کےدوران ہونےوالی خامیوں اوراُن کےحل کےلئےمدنی پھول دیئےجس پراس دینی حلقےمیں شریک اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: احتشام نوید عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 22 نومبر 2021 بروز پیر  نیو کراچی کابینہ ڈویژن اللہ والی اور مسرور کالونی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’ اپنی اصلاح کیسے کی جائے؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔نعت شریف، منقبت ،مناجات بھی ہوئی نیز ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نفلی روزوں کی فضیلت بیان کی اور روزوں کی نیتیں بھی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال اور علاقائی  دورہ کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء برزو پیر ٹھٹھہ کابینہ ڈویژن دھابے جی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال اور شعبہ علاقائی دورہ کی ریجن تا ذیلی نگران سطح کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے ذمے داراسلامی بہنوں کودینی کام کو کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔ اس کے علاوہ شعبہ جات سے متعلق نئی معلومات فراہم کی اور اپنے شعبے کو مضبوط بنانے پر مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 20 نومبر 2021 بروز ہفتہ قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں قائم اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز سورہ ٔرحمٰن کی تلاوت سے کیا گیا نعت و اجتماعی جائزہ کے بعد نفل روزوں کی ترغیب دلائی گئی پھر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ آخر میں خصوصی دعا ہوئی اور دعا کے بعد صلوة و سلام و اختتامی دعا پڑھائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے صحبت پورکےنئے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ سےملاقات کی  اورانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔

اس موقع پرشعبہ رابطہ برائےشخصیات بلوچستان ریجن کےذمہ داروقارعطاری سمیت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صحبت پور کے ناظمِ امور علی اصغر عطاری بھی موجود تھے،ریجن ذمہ دارنےڈپٹی کمشنرکودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ سے شائع ہونےوالی کتاب ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنرنےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)