گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی
کےتحت بلوچستان ریجن ذمہ دارنے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور عبدالکریم بگٹی سےملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔
اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دارنےاسسٹنٹ کمشنر کودعوتِ
اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ سے شائع ہونےوالا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیا۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرنےدعوتِ اسلامی کی دینی
وفلاحی خدمات کوسراہتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔ (رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات
کےتحت29نومبر2021ءبروزپیرملتان میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر
لینڈمحمد طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ
محمد عمیراور چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالغفارسےملاقات کی۔
دنیا بھرمیں اسلام کی دعوت عام کرنےاورمسلمانوں کواسلامی
تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاذہن دینےکےلئے دعوتِ اسلامی کےتحت وقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول
مدنی قافلوں میں سفرکرتےرہتےہیں۔
اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں ایک ماہ کےمدنی قافلےکےدوران
عاشقانِ رسول کامدنی قافلہ تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد میں
گیاجہاں اسلامی بھائیوں نےجامع مسجدکے خطیب شیخ مصطفی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران شرکائےقافلہ نےانہیں دعوتِ اسلامی
کےشعبےمدرسۃالمدینہ اورجامعۃالمدینہ سمیت دیگرشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام29نومبر2021ءکو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں ’’فیضانِ
نماز کورس‘‘ کا انعقادکیاگیاجس میں
عاشقان رسول کو درست نماز و فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن
سیل ڈیپارٹمنٹ کا نظام بھی سکھایاگیا۔
دورانِ کورس ریجن ذمہ دار شکیل عطاری نے شعبے کے
نظام اور مینول و سافٹ ویئرکے حوالے سےذہن سازی کی۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےاورہفتہ واررسالےکی مطالعہ کارکردگی
کےبارےمیں مشاورت کی۔ (رپورٹ:عبدالرحمٰن
حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مارشل آرٹ اسپورٹس کے ٹیچرواسٹوڈنٹس کی مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادحاضری
پچھلےدنوں مارشل آرٹ اسپورٹس (کراٹے) کے ٹیچر و
اسٹوڈنٹس نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کادورہ کیاجس دوران دورہ
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبے اسلامک ریسرچ سنٹر (المدینۃالعلمیہ)کا وزٹ کروایا۔
دورانِ وزٹ مولانا منیر حسین عطاری مدنی نے ان
کو شعبے کا تعارف کرواتےہوئے اس شعبےکےتحت دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی
تعلیمی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے اپنی نیک تمناؤں اور
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ناظم
ِجامعۃ المدینہ فیضان امام غزالی علیہ الرحمہ فیصل آباد،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ( بوائز)کےتحت 29نومبر2021ءبروزپیرفیصل
آبادریجن ذمہ دار جامعۃالمدینہ (بوائز) مولانا سیّد ناظم شاہ عطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں
فیصل آبادمیں واقع جامعۃالمدینہ فیضان امام غزالی علیہ الرحمہ کادورہ کیا۔
فیصل آباد میں تین دن کاروحانی علاج کورس، فیصل
آباد ریجن کےذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تین دن28 ،29 ،30نومبر2021ء کوروحانی علاج
کورس منعقدکیاگیا جس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نےکثیرتعدادمیں
شرکت کی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی یونس عطاری
نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئے تعویذات لکھنےاورتعویذات دینےکےحوالےسےذہن سازی
کی اور اسلامی بھائیوں کا انتخاب بھی کیانیزشعبےکےدینی کاموں سمیت دعوتِ اسلامی
کےدیگردینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت کا سلسلہ رہا جس پر
شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کورس کےاختتام پر امتحانات کابھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سمیرعلی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن جوہانسبرگ
کابینہ میں گزشتہ دونوں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز وقت پر کارکردگی دینے
اور ماہانہ فارم کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن
(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے
لیسوتھو میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیزکفن دفن کورس کروانے کا ذہن دیا اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید اضافے کے لئے نئے اہداف طے کئے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں گیارہویں شریف کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں ویلکم اور جوہانسبرگ میں
ٹیلی فون کے ذریعے نیکی کی دعوت کا سلسلہ
ہوا جن میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی
گئی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ” امام ابو حنیفہ کا حسن سلوک “پڑھنے / سننے کی کارکردگی
امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ
کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے ہفتےجانشینِ امیر اہل سنت نے رسالہ” امام ابو حنیفہ کا
حسن سلوک “پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں
ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 8 اسلامی بہنوں نے رسالہ” امام ابو حنیفہ کا
حسن سلوک“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔