دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے  زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن مہارانوالہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کا ذہن بھی دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا کہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر 2021ء  کوجڑانوالہ کابینہ ڈویژن بڑی گھڑتل میں قائم جامعۃ المدینہ میں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد ہوا آغاز تلاوتِ قراٰن مجیداور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو روزانہ تلاوتِ قراٰن کریم کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰن مجید پڑھنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی   میں 3دن پر مشتمل”احکامِ وراثت کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء بروز منگل جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن اڈا جوہل میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ بھی پڑھی گی۔

بعدازاں مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’ بیماریوں پر صبر‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی عطیات کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ مزید اسلامی بہنوں کو رہائشی کورس بنام ’’اسلامی زندگی‘‘ کرنے کا ذہن دیا اور آخر میں تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر 2021ء  کو جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ کابینہ ڈویژن مہارانوالہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن زون شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء  بروز منگل کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں قائم جامعۃ المد ینہ میں 12 دن کا دینی کام سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ساتھ ساتھ پا بندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ مزید کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ صلوۃ و سلام اور اختِتامی دعا پر کورس کا اختِتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے زیر اہتمام 23 نومبر2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی کے بارے میں نکات سمجھائے نیز ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت دینے اور انہیں دینی کام سمجھانے کا ہدف دیا مزید ٹیلی تھون جمع کروانے اور شخصیات اداروں میں ون ڈے سیشن کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 22 نومبر2021 ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں کفن دفن تر بیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان تفصیلاً غسل میت دینے، کفن پہنانے اور بچھانے کا عملی طریقہ بتایا نیز پانی کے اسرف سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مستعمل پانی کے مدنی پھول دیئے۔


شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں) کے تحت 20 نومبر2021ء بروز ہفتہ لاڑکانہ کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران و کابینہ نگران سمیت دیگر شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج کی ترقی کے حوالے سے نکات بیان کئے اور نئے مقامات پر روحانی علاج کے بستے کھولنے کا ہدف دیا۔اس کے علاوہ دعائے صحت اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔


جانشینِ امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں46ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں محفل نعت بسلسلہ بڑی گیاہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہُ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


گزشتہ دونوں دعوتِ اسلامی رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کےتحت مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکینِ زون و ریجن اور نگران شعبہ نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کے12دینی دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےاپنےجدول کومضبوط کرنےاورٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ عطیات جمع کروانےکاذہن دیاجس پروہاں موجواسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:سید جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)