A Madani
Mashwarah conducted by the responsible Islamic sisters of the Department of
Area Visit Activity, North America
Under the supervision of the Department of Area Visit
Activity (Islamic sisters), a Madani Mashwarah was
conducted by the responsible Islamic sisters of the Department of Area Visit
Activity. The Islamic sisters of Kabinah level had the privilege of attending
it.
The performance of the attendees
(Islamic sisters) was carefully observed and their Tarbiyyah was done. The
female preacher of Dawat-e-Islami talked about the procedure and system related
to performance, completion of appointments and points to increase the number of
Madani Qafilahs happening.
نکاح
حضرت سیّدنا آدم علٰی
نَبِیِّنَا وعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے شروع ہونے والی عظیم عبادت،
نسلِ انسانی کے وجود میں آنے اور باقی رہنے کا ذریعہ اور صالحین و عابدین علیہ رحمۃ اللہ المُبِین کی پیدائش
کا سبب ہے۔ نکاح اگر شریعت کے مطابق کیا جائے تو شرم و حیا کے حُصُول کے ساتھ ساتھ
فراخ دستی اور خوشحالی کا سبب بھی ہے کہ حدیثِ پاک میں ہے:اِلْتَمِسُوا الرِّزْقَ
بِالنِّكَاحِ
یعنی نکاح (شادی) کے ذریعے رزق تلاش کرو۔(جامع صغیر،ص98،حدیث: 1567)
حضرت علامہ عبدالرءُوف مناوی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی اس کی
شرح میں فرماتے ہیں:جب شادی کی نیت اچھی ہو تو یہ نکاح برکت اور رزق میں وُسعَت کا
سبب بنتا ہے۔(فیض
القدیر،ج 2،ص198،تحت الحدیث:1567)
فی
زمانہ شادیوں میں لاکھوں لاکھ روپے خرچ کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، مَعَاذَ
اللہ لوگ اس کے لئے سُودی قرضہ لینے سے بھی نہیں شرماتے، لاکھوں روپے قرض لے کر
شادی تو ہوجاتی ہے مگر دولہا بےچارہ سالہا سال قرض ہی اُتارتا رہتا ہے۔ چنانچہ نبیِّ
اکرم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: بڑی برکت والا نکاح وہ ہے جس میں
بوجھ کم ہو۔ (مسند
احمد، ج9،ص365، حدیث:24583)
حکیم
الامّت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنَّان اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں: یعنی
جس نکاح میں فریقین کا خرچ کم کرایا جائے، مہر بھی معمولی ہو، جہیز بھاری نہ ہو،
کوئی جانب مقروض نہ ہوجائے، کسی طرف سے شرط سخت نہ ہو، اﷲ عَزَّوَجَلَّ کے
تَوَکُّل پر لڑکی دی جائے وہ نکاح بڑا ہی بابرکت ہے ایسی شادی خانہ آبادی ہے، آج
ہم حرام رسموں، بے ہودہ رواجوں کی وجہ سے شادی کو خانہ بربادی بلکہ خانہا (یعنی
بہت سارے گھروں کے لئے باعثِ) بربادی بنالیتے ہیں ۔(مراٰۃ
المناجیح،ج5،ص11)
شادی
میں غیر شرعی رسمِ و رواج کو ختم کرنے اور شادی کو مزید آسان سے آسان بنانے کے لئے
جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے رسالہ ”امیر
اہلسنت سے شادی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعا
ئےجانشین امیراہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت
سے آسان شادی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ
یا سن لے، اُسے نکاح کی سنت شریعت کے مطابق ادا کرنے، غیر شرعی رسم و رواج سے بچاکر اپنے اپنے پیارے
پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر
چلنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
عاشقان
رسول کی عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی مسلمانوں کے دلوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات
سے آشنا کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی پچھلے
چند سالوں سے ہر ماہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ شائع کررہی ہے جسے پڑھنے
والے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علم
دین سے مستفید ہورہے تھے۔ اب دعوت اسلامی نے پچھلے ماہ سے خاص اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن ”ماہنامہ خواتین ( ویب ایڈیشن)“کا سلسلہ شروع کیا ہے جسے دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جارہا ہے۔
اس ماہنامہ میں صرف اسلامی بہنوں کے متعلق
مضامین، اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل شامل ہیں۔
ماہ
دسمبر 2021ء شروع ہونے سے دو دن قبل ہی ”ماہنامہ خواتین “کا دوسرا شمارہ ویب سائٹ
پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔
”ماہنامہ
خواتین“ اس شمارے میں آپ ملاحظہ کرسکیں گے:
٭آمد
مصطفٰے کے متعلق بشارتیں ٭مسلمان بیوی ٭ماں کی خدمت ٭اسلامی
بہنوں کے شرعی مسائل ٭ناشکری ٭پیلیا اور دیگر اہم موضوعات پر مضامین ۔
ماہنامہ
خواتین Downloadکرنے
لئے نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/mahnama-khawateen-dec-2021
جامعۃالمدینہ بوائز کےتحت آن لائن مدنی مشورہ،اراکینِ زون تعلیمی امورکی شرکت
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ بوائزکےزیرِ
اہتمام یکم دسمبر2021ءبروزبدھ آن لائن مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس میں اراکینِ زون تعلیمی امورکےذمہ داران شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورےمیں معاون نگرانِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری
عطاری مدنی نےکنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپراور پیٹرن کےحوالےسےاہم
نکات پرگفتگوکی۔اس دوران اراکینِ زون نےاپنی اپنی رائےکااظہارکرتےہوئےمفیدمدنی
مشورے دیئے۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے اوستہ محمد ضلع جعفر آباد میں زمین دار اور
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ ضلع جھل مگسی میر شاہ جہاں مگسی سےاُن کی رہائش گاہ
پرملاقات کی۔
اس موقع پرانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیاگیانیزعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی
کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات اوستہ محمد کےذمہ
داران امان اللہ
عطاری اور رکن کابینہ مدنی قافلہ
حاجی سہراب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران
کےزیرِاہتمام 7دسمبر2021ءبروزمنگل تقریباً9:30 بجےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
کراچی میں کپڑے سے وابستہ تاجر ان سمیت
کثیرعاشقانِ رسول کےلئے عظیم الشان تاجراجتماع کاانعقادکیاجارہاہے۔
اس اجتماعِ پاک میں کامیاب تاجرکی پہچان
اوراسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی تجارت کرنےکےحوالےسے مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمداطہرعطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے،تمام تاجرحضرات ناصرف خود بلکہ اپنےدوست
احباب کےہمراہ اس عظیم الشان اجتماعِ پاک میں ضرورشرکت کریں ۔(رپورٹ:حمزہ علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تعلیمی امور و تنظیم
المدارس بورڈ کے تحت اہم ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورےکاانعقادہوا۔
بعدمدنی مشورہ 22نومبر2021ءسے29نومبر2021ءتک
پاکستان میں ملکی سطح پر11ویں گریڈ کے تمام اساتذۂ کرام اور12 ویں گریڈکے ان
اساتذۂ کرام کےلئےنشستوں کا انعقاد
کیا گیا جو صرف ،نحو اور عربی ادب (لغۃ
العربیہ) پڑھاتےہیں۔
یہ نشستیں ملکی سطح پر 19مقامات میں قائم کئے
گئےنیزان نشستوں میں سینئر اساتذہ ٔکرام، اساتذۃ
الحدیث،اراکین زون تعلیمی اموراور اراکین مجلس جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگراہم ذمہ دارن نے تربیت کی جن
میں نگرانِ
مجلس جامعا ت المدینہ (بوائز) مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی ، نگرانِ مجلس تعلیمی
امور و چیئر مین کنزالمدارس بورڈتعلیمی
بورڈ مولانا حاجی گل رضا صاحب، معاون نگرانِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری
عطاری مدنی اورنگران ِمجلس شعبہ عربی تکلم
مولانا ابو واصف شاہدعطاری مدنی شامل تھے۔
ان نشستوں کےاختتام پر اساتذۂ کرام سے تحریری
تاثرات بھی لئے گئےجس میں اساتذۂ کرام نے مجلس تعلیمی امور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمفید مشورےدیئے اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہےان نشستوں کے لئے تحریری مواد مجلس
تعلیمی امور کی طرف سے بصورت پریزنٹیشن جاری کیا گیا جس کےسبب ملکی سطح پر یکساں طرز
وعلمی مواد پر اساتذۂ کرام کی تربیت کی گئی۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
ميراں
حسين زنجانی کابینہ شاد باغ کيمپس
دارالمدينہ ميں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر 2021ء کو ميراں
حسين زنجانی کابینہ شاد باغ کيمپس
دارالمدينہ ميں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی
بہن نے ٹيچرز کے درميان نماز کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اسٹوڈنٹ ميں بھی نماز کی
ترغیب کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اسٹوڈنٹ کی نماز کارکردگی کو بھی مضبوط بنانے کا ہدف دیا جس پر ٹيچرز نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 28 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن
ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ ڈویژن ڈيرہ سٹی کے علاقے ہمت ميں شخصيات اجتماع ہوا جس
میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے ’’ صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ٹيلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ 2 يونٹ جمع کرائے۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت 28 نومبر 2021ء کو
پہاڑ پور ڈویژن علاقے زمان خيل میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے
’’ صدقے کے فضائل ‘‘کے موضوع پرسنتوں
بھرا بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ
ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونيشن جمع کروائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت 27 نومبر2021ء کو چشمہ ڈویژن کے علاقے ٹھوک میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس ميں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف کرواکر ٹیلی تھون کی
ترغیب دلائی اس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
بالعلماءکےذمہ دار مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نےدیگراسلامی بھائیوں کےہمراہ
پنڈی اسلام آباد زون ،مظفرآباد کشمیر زون، باغ کشمیر زون اور جہلم زون کادورہ
کیاجس دوران انہوں نےکثیرعلمائےکرام سےملاقات کی جن میں صدر جمعیت علمائےجموں کشمیر
باغ زون وچیئرمین علمائے مشائخ کونسل کشمیرمولانا امتیازاحمد صدیقی صاحب، قاضی محمد
فہد چشتی، مولانا سیّد منتظر گیلانی،صاحبزادہ مولانا عبد الرؤف نظامی، مولانارفیق مغل اورمولانا مختار علی رضوی شامل
تھے۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ
جات کاتعارف پیش کرتےہوئےعالمی سطح پرہونےوالی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کیں۔
بعدازاں علمائےکرام کومدنی مرکزفیضانِ مدینہ
کاوزٹ کرنے کی دعوت دی گئی جس پرعلمائےکرام نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے
اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 نومبر 2021ء کو ڈيرہ
اسماعیل خان میں قا ئم جامعۃ المدينہ میں تربيتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحديث کی طالبات نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوت اسلامی کے دينی ماحول کی برکتيں بتاکر انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے
تحت 26، 27اور 28 کے زیر اہتمام گوجرانوالہ علاقہ فريد
ٹاؤن میں تين دن پر مشتمل رہائشی کورس کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش
19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی
تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور
انہیں بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں سے حسنِ اخلاق سے ملنے کی ترغیب دلائی نیز ان کی دل جوئی کرنے کے متعلق ان کو نکات
بتائے ۔ مزید دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کا ذہن دیا۔