فیصل آباد پاکستان کے علاقے رائل ولاز ماڈل سٹی میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام فیصل آباد پاکستان کے علاقے
رائل ولاز ماڈل سٹی میں ایک شخصیت کے گھر پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور حضور ﷺ
کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23اکتوبر 2022ء بروز اتوار راولپنڈی میں قائم عمر فاروق کالونی میں مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا۔اس
موقع پر وہاں افتتاحی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 150 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان
اسلامی بہن نے’’ قرآن پاک کی تعلیمات‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک خواتین کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے تعلیمات قرآن عام کرنے میں اپنا حصہ شامل کرنے کے لئے اپنی اور جاننے والیوں کی بچیوں کو مدرسے میں داخلہ کروانے کا ذہن
دیا نیز دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 23اکتوبر2022 ء بروز اتوار پاکستان کے شہر راولپنڈی چکری روڈ
ٹاؤن میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفل میلاد میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’جمال
مصطفیٰ ﷺ ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے
اور ذیلی حلقے کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
کراچی
ڈویژن ون ملیراورسینٹرل ڈسٹرکٹ کی اسلامی بہنوں کے آن لائن مدنی مشورے
دعوتِ اسلامی کے تحت 22اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر
راولپنڈی سے کراچی ڈویژن ون ملیراورسینٹرل ڈسٹرکٹ کی ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کے آن
لائن مدنی مشورے ہوئے۔
مدنی
مشوروں میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کو
تربیتی مدنی پھول بیان کرتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنےاور ماہانہ آٹھ دینی کاموں
کی کارکردگی کے تقابل کے حوالے سے نکات بتائے نیز ٹیلی تھون جمع کرنے کے سلسلے میں اہداف دیئے۔
گزشتہ
ماہ 26 ستمبر تا 25 اکتوبر 2022 ء تک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے تحت آن لائن 19 روزہ اولین علم توقیت کورس
برائے خواتین ہواجس میں درجنوں عالمات و
معلمات نے شرکت کی۔
اس
کورس میں پانچوں نمازوں ،سحر و افطار کے
اوقات و سمتِ قبلہ سائنٹیفک کیلکولیٹر کی مدد سے بذریعہ کلیہ جات نکالنے کا طریقہ
سکھایا گیا نیز علم توقیت سے متعلق دیگر مفید معلومات مثلا نقشہ نظام الاوقات کیسے
بنایا جاتا ہے،پریئر ٹائم ایپلی کیشن کا
درست استعمال کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔
آخر میں آن لائن امتحان لیا گیا جس میں کامیاب
ہونے والی 17 طالبات کو اسناد پیش کیں گئیں۔اس کے لئے 25 اکتوبر 2022ء کو تقسیمِ اسناد کا خصوصی آن لائن سیشن منعقد کیا
گیا۔اس سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار،عالمی
مجلسِ مشاورت کی ذمہ دارہ اور فیضان آن لائن کی عالمی ذمہ دارہ باجیوں نے شرکت کرتے
ہوئے تربیتی مدنی پھول دیئے اور حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والی
طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔
نوٹ:
پہلے لیول میں ممتاز مع الشرف ہونے والی طالبات کا سیکنڈ لیول عنقریب شروع کیا
جائے گا۔
الحمد
للہ! مجلس ہر ماہ یہ کورسزکروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔لہذا دسمبر 2022ء میں
ہونے والے کورسز کے لئے نئے داخلے کی پوسٹ 15 نومبر 2022ء کو جاری کی جائے گی۔ لہذا داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں
پوسٹ میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
کراچی
کے ساحل سمندپر واقع جزیرہ بابا بھٹ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2022ء کو
کراچی کے ساحل سمندپر واقع جزیرہ بابا بھٹ
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کے علاوہ
خصوصی حاضری صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارکی ہوئی ۔
اجتماع
پاک میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں صاحبزادیِ
عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے
لئے رقم جمع کروائی۔اس کے بعد انڈونیشیا کی ریجن نگران رکنِ عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے دعا کروائی۔اس اجتماع میں
اوورسیز انڈونیشیا سے آنے والی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 25 اکتوبر 2022ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
پنجاب صوبہ سطح کی ذمہ دار، سرگودھا اور ڈی
جی خان کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرری مکمل کرنے ، ماہانہ کارکردگی فارم اور سفری شیڈول کے متعلق نکات بتائے نیز سافٹ وئیر کارکردگی کے حوالے سے
بھی مدنی پھول پیش کئے۔ علاوہ ازیں شخصیات
خواتین سے ملاقات کے پیشگی شیڈول بروقت تیار کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
لاہور
دارالسنہ میں شعبہ
قاعده ناظره کورسز کے تحت 2دن کے لرننگ سيشن کا انعقاد
22
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامى کے شعبہ
قاعده و ناظره کورسز کے تحت لاہور
دارالسنہ میں 2 دن کے لرننگ سيشن کا انعقاد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی شعبہ قاعدہ
ناظرہ ڈویژن تا ڈسڑکٹ سطح کی ذ مہ دار اسلامى بہنوں نے شرکت کى۔
اس موقع
پر معاون مفتشہ ذمہ دار اسلامی بہن نے درجہ
جائزه تفتیش کے نکات کو تفصیل سے سمجھایا نیزتقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
ذہن دیا اور ہاتھوں ہاتھ اہداف بهى دیئے
نیز نئے مقامات پر مدارس Open
کروانے سے متعلق ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ٹیلی تھون کے سلسلے میں اہداف دیئے۔مزید ناظرہ قرآن کورسز میں اضافہ کے لئے عالمى سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے قرآن کے فضائل سے
متعلق چند احادىثِ مبارکہ اور مدنى پهول بتاتے ہوئے شعبے کى ترقى کے لئے محنت اور لگن سے کام کرنے کا ذہن بنایا ۔
اسی طرح پاک
سطح ذمہ دار اسلامی بہن بھی تربیت کی۔
دوسری
جانب دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نے بھی بذریعہ آڈیولنک
کورسز کروانےسے متعلق ذمہ دان کی تربیت فرمائی ۔آخر میں عالمى سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئےاوربہتر کارکردگی پر ان کى حوصلہ افزائى کی۔
23
اکتوبر 2022ء کو کراچی کے علاقے عزیز آباد
میں ایک اسلامی بہن کے گھر ماہِ ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا
جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفل کا
باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا پھر میلاد مصطفی ﷺ کی مناسبت سے کلام پڑھئے گئے۔بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلاتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
٭اسی طرح 24 اکتوبر 2022ء کو سرجانی
ٹاؤن منگھو پیر 2 میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار کی خصوصی شرکت ہوئی۔اس موقع پر نگران عالمی
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی۔
دعوت
اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2022ء کو عالمی مجلس مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا۔مدنی مشورے میں اوورسیز ریجن اور شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے کے متعلق بات چیت ہوئی
جس میں دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ
کرنے، آفس ذمہ دارہ سےمشاورت کرنے کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا نیز اہداف کی
تقسیم کاری اور کارکردگیوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کے حوالے سے نکات بتائے
گئےاور ستمبر 2022ء کی کارکردگیوں کی پریزنٹیشن
چیک کی گئی۔
٭علاوہ
ازیں قاعدہ و ناظرہ کے ہونے والے لرننگ سیشن میں عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ’’قرآن کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے پروفیشنل انداز ٹیچنگ و شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
٭دوسری
جانب ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر مقامی اسلا
می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
سال
2022ء میں فارغ التحصیل ہونے والے 1234 مدنی
علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی
24
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 9مقامات پر ”دستار
فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جن میں درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل
کرنے والے اسلامی بھائی، ان کے سرپرست و والدین اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد
میں شرکت کی۔
دستار
بندی کی مرکزی تقریب میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوئی جس کے آغاز
میں استاذ الحدیث، مفتی محمد حسان عطاری
مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے علم دین سیکھنےسکھانے کی فضیلت بیان کی۔
اس
اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی فارغ
التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا
ہونے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ان مقامات پر خلیفہ امیر اہلسنت مولا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، مفتیان کرام، اساتذۂ کرام، نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ نے فارغ التحصیل ہونے والے
علمائے کرام کے سروں پر دستار سجائی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر مدنی
اسلامی بھائی اور ان کے والدین انتہائی خوش نظر آئے۔
واضح
رہے کہ اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں 1133 درس نظامی کے، 75 تخصص فی
الفقہ کے، 20 تخصص فی الحدیث کے اور تخصص فی الاقتصادیات کے 6 اسلامی بھائی شامل
تھے۔
21
اکتوبر 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ عالمی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز شعبہ جات سے متعلق کیا کام کرنے ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی ۔
٭دوسری
طرف سافٹ وئیر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی آفس کی ناظمہ اور آفس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران عالمی مجلس مشاورت
اسلامی بہن نے فیڈبیک و تجاویز کو چیک
کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور متعلقہ ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ
مشاورت کرنے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کا ہدف دیا۔
Dawateislami