اللہ  رب العزت نے قرآنِ مجید میں کئی مقامات پر انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے، چنانچہ اگر ہم قرآنِ پاک کو دیکھتے ہیں تو ہمیں ارشادِ باری تعالیٰ ملتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خُلَّةٌ وَّ لَا شَفَاعَةٌ ؕ (البقرۃ:۲۵۴) ترجمہ: اے ایمان والو! ہمارے دیئے ہوئے رزق میں سے اللہ کی راہ میں اس دن کے آنے سے پہلے خرچ کرلو جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی۔سورۂ حدید میں ارشاد ہوا: وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ ؕ(الحدید:۷) ترجمہ: اور اس کی راہ (میں) کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا۔اسی سورت میں فرمایا گیا : وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ؕ (الحدید۔ 10) ترجمہ: اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔جبکہ سورۂ بقرہ کی ایک آیت میں تو کمال ہی فرمادیا: مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةً ؕ وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ ۪ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۔ (البقرہ۔ 245) ۔ترجمہ: ہے کوئی جو اللہ کواچھا قرض دے تو اللہ اس کے لئے اس قرض کو بہت گنا بڑھا دے اور اللہ تنگی دیتا ہے اور وسعت دیتا ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

اس کے علاوہ اور بھی کئی آیات ہیں جن میں راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیبیں اور خرچ نہ کرنے پر وعید یں بیان کی گئی ہیں لہذا ہمیں جب جب موقع ملے اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرتے رہنا چاہیئے۔

آپ کو اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا ایک بہترین موقع دعوتِ اسلامی فراہم کرنے جارہی ہے:

وہ اس طرح کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء کو” ٹیلی تھون“ کیا جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز سے چلانے کے لئے عاشقانِ رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی روپے)“ رکھا گیا۔

دعوتِ اسلامی نہایت بڑے پیمانے پر دین کی خدمت انجام دے رہی ہے، کچھ تفصیلات ملاحظہ فرمائیے:

ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے ”جامعات المدینہ انسٹیٹیوٹس“ کی تعداد” 1309“ ہے۔

ان جامعات میں زیرِ تعلیم ”طلبہ /طالبات“ کی تعداد تقریباً ” 01لاکھ 17ہزار 402“ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان جامعات المدینہ سے اب تک درسِ نظامی مکمل کرنے والوں/والیوں کی تعداد 16 ہزار 171 ہے۔

دنیا بھر میں ”مدرسۃ المدینہ “ کی تعداد ” 6ہزار 113 “ ہے۔

ان میں حفظ و ناظرہ کرنے والے” بچوں/بچیوں“ کی تعداد” 2 لاکھ 70 ہزار246“ہے۔

مدرسۃ المدینہ کی ان برانچز سے اب” ایک لاکھ“ سے زیادہ ”حافظ قرآن“ بن چکے ہیں جبکہ اب تک ”3 لاکھ 38 ہزار 998“بچوں اور بچیوں نے ناظرہ قرآن پاک ختم کرلیا ہے۔اس کامطلب یہ ہوا کہ دعوتِ اسلامی نے 4 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ حافظ و قاری تیار کرکے امتِ مسلمہ کو دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ”جامعات المدینہ اور مدرسۃ المدینہ“ کے ان تمام طلبہ و طالبات کو تعلیم” بغیر کسی فیس کے بالکل مفت“ دی جاتی ہے۔ بلکہ جامعۃ المدینہ میں” ہاسٹل میں رہ کر “پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کو ”قیام، طعام، مکمل علاج اور لانڈری وغیرہ“ کی سہولیات بھی بالکل مفت دی جاتی ہیں۔ سبحان اللہ

یہ جان کر بھی آپ کو خوشی ہوگی کہ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں کچھ مدرسۃ المدینہ اسپیشل پرسنز کے لئے بھی قائم ہیں جن میں نابینا افراد کو بھی قرآن کریم (حفظ و ناظرہ) کی مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک جامعۃ المدینہ بھی اسپیشل پرسنز کے لئے قائم کیا جاچکا ہے جہاں بریل لینگوئج میں انہیں قرآن و سنّت کی تعلیمات سے روشناس کروایا جارہا ہے۔

مدرسۃ المدینہ بالغان کی بات کریں توتقریباً 45 ہزار 402 مدارس المدینہ بالغان میں کم و بیش 2 لاکھ 40 ہزار121 اسلامی بھائی قرآن پڑھ رہے ہیں۔

ملک و بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد 05 ہزار 925سے زائد ہے، جن میں تقریباً 66ہزار 214 اسلامی بہنیں قرآنِ پاک پڑھ رہی ہیں۔

فیضان آن لائن اکیڈمیز کی 45 برانچز ہیں جن میں ملک و بیرونِ ملک سے 21ہزار 913 اسٹوڈنٹس زیرِ تعلیم ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں 585 مراکز(فیضانِ مدینہ) قائم ہیں جن میں155 زیرِ تعمیر ہیں۔ ان مراکز میں مختلف تعلیمی اور تبلیغی فرائض انجام دیئے جاتے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی، انتظامی، تبلیغی، تکنیکی ، فلاحی اور دیگر امورکو بحسنِ خوبی انجام دینے کے لئے54 ہزار سے زیادہ امپلائزہیں جن کی سیلری ہر مہینے 01ارب 51 کروڑ 31لاکھ 56ہزار اوپر بنتی ہے۔

مدنی چینل اس وقت 03 زبانوں میں چل رہا ہے۔ (01)اردو (02) انگلش (03)بنگلہ ۔ مدنی چینل کا ایک دن کا خرچہ تقریباً 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کڈز مدنی چینل اور غلام رسول کے مدنی پھول و دیگرD 3اور D 2اسلامی کارٹونز بھی اچھی خاصی رقم خرچ کرکے آپ تک پہنچائے جاتے ہیں۔

تبلیغی اور تعلیمی اعداد و شمار کے بعد اب اگر میں بات کروں دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کی تو بے مثل و بے مثال خدمات انجام دینے والی دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF نے بالخصوص حالیہ بارشوں اور سیلاب میں ہونے والی تباہی میں اپنی فلاحی خدمات انجام دیتے ہوئے کمال کردیا:

Relief Report Pakistan

٭01 لاکھ 20ہزار لوگوں کو ٹینٹ میں پناہ دی گئی۔

٭ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ کیش رقم متاثرین میں تقسیم کی گئی۔

٭38سو ٹن راشن 2 لاکھ 75ہزار خاندانوں میں بانٹا گیا۔

٭لاکھوں افراد کو کھانا اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔

٭متاثرہ علاقوں میں 117 فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 37 ہزار افراد کابالکل مفت علاج کیا گیا۔

٭جانوروں کے علاج کے لئے 44 کیمپس لگائے گئے جن میں 77ہزار جانور وں کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔

التجا: دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات میں اپنی استطاعت کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور حصہ ملائیں، اِن شآءَ اللہ دارین کی سعادتیں آپ کا مقدر ہوں گی۔

مزید معلومات اور ڈونیشن دینے کے لئے رابطہ فرمائیں۔

00447393123786

0311-1212142

donations@dawateislami.net

از: محمد عمر فیاض عطاری مدنی


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 17 اکتوبر 2022ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں عُبید قائم خانی عطاری کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستا مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل پر شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے دعوت ِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا۔

شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی نیز نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پیارے آقا ﷺ  کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ماہ ستمبر2022ء میں ساؤتھ افریقہ،نارتھ ویسٹ ،بریڈفورڈ اور یورپین یونین ریجن میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭ساؤتھ افریقہ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستے کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 01

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:45

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 186

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 58

٭نارتھ ویسٹ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 132

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 190

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 144

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 1

٭بریڈفورڈ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 41

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 42

٭یورپین یونین میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 26

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 10 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر ہفتے کی طرح 28 جماد الاولیٰ 1443ھ بمطابق 1 جنوری 2022ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھر پور مدنی پھول بیان فرمائے اور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال : عورتوں کوکیسے کپڑے پہننے چاہئیں؟

جواب : عورتوں کو شریعت کے مطابق ڈِھیلے ڈَھالے کپڑے پہننے چاہئیں۔

سوال: آجکل آپ بیان کم کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے ؟

جواب: ایک دوروہ بھی تھا جب میں ایک دن میں کئی بیان کرتاتھا ،ہرنمازکے بعد بیان کی سعادت ملتی تھی ،اب بھی کبھی کبھی بیان کرتاہوں،بچے جوان ہوجائیں تو پھر دکان وہی چلاتے ہیں ،پہلے میں اکیلا ہی بیان کرتا تھا ،اب بیان کرنے والےکافی میرے مدنی بیٹے ہیں ۔

سوال: آپ نے مدنی مذاکرہ یعنی سوال جواب کا سلسلہ کب شروع فرمایا؟

جواب :میراسوال جواب کا اس طرح کا سلسلہ دعوتِ اسلامی کے شروع ہونے سے پہلے بھی ہوتاتھا ۔

سوال: فیضانِ سنت وغیرہ کتابوں سے درس دیا جائے یا موبائل میں موجودPDF وغیرہ سے؟

جواب: جو اُردوپڑھ سکتاہے اوردرس دینے کا اہل ہے تو اس کے لیے کتابوں سے درس دینا بہترہے،موبائل سے بھی درس دیا جاسکتاہے، مساجد، بازاروں، مارکیٹوں اورچوکوں وغیر ہ میں درس دیتے رہیں ، نیکی کی دعوت دینے اورعلم کی اشاعت کے لیے کتابوں سے درس دینے میں آسانی ہے ،بیان میں کچھ مشکل ہے۔

سوال : نیک اعمال پر غوروفکرکا کیافائدہ ہے؟

جواب: آج عیسوی سال کا پہلا دن ہے ،اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں نیک اعمال کا رسالہ دیکھ لیں ،کئی نیک اعمال تو آپ کرتےہی ہوں گے، ہررات نیک اعمال رسالے کوسامنے رکھتے ہوئے ، اپنے اعمال کا جائزہ لیں کہ کون سا عمل ہوااور کون سانہیں ؟یہ نیک اعمال جنت میں لے جانے والے ہیں ،نیت کریں کہ پوراسال ہررات اپنے اعمال کا جائزہ لیں گے ،ان شاء اللہ الکریم اس طرح کرنے سے عمل کا جذبہ ملے گا ،اسلامی بھائیوں کے 72،اسلامی بہنوں کے 63، جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے 92 اورطالبات کے لیے 83 نیک اعمال ہیں ۔ان شاء اللہ الکریم یہ سال ’’نیک اعمال ‘‘کا سال بناناہے ۔

سوال : روزانہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرکے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والے کو امیراہل سنت نے کیا دعادی ؟

جواب : یااللہ پاک! جو کوئی روزانہ نیک اعمال کے مطابق عمل کرکے، اپنےاعمال کا جائزہ لے کر،خانے پُرکرکے ،ہرپہلی تاریخ کو شعبہ اصلاح ِاعمال کے ذمہ دارکو جمع کرواتارہے اورجان بوجھ کر اس میں سستی کرکے کوتاہی نہ کرےتو یا اِلٰہ َالْعَالَمِیْن اس کو 12 مرتبہ حج نصیب فرما،کم ازکم 12 مرتبہ اس کو مدینے کی زیارت نصیب ہواوراس کو مرتے وقت کلمہ نصیب ہوجائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

سوال: اپنے بچوں اورفیملی کو کون ساوقت دیا جائے ؟

جواب: صلۂ رحمی کی نیت سے بچوں ،فیملی ،ماں باپ،بھائیوں بہنوں کو اچھا اورفریش وقت دیا جائے ،فیملی کے دیگر افراد کووقت دینے کے بارے میں کچھ احتیاطیں بھی ہیں یعنی کہیں بے وقت نہ جایاجائے ، مثلاً کھانے کے وقت کسی کے گھرجانا یا دکان پر گاہگوں کےآنے اوررش کے وقت پہنچ جانادرست نہیں ،گھرمیں اتنا وقت بھی نہ دیں کہ گھروالے تنگ آجائیں ۔ہرچیز کی ایک حد ہونی چاہئے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”حضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے ”فیضانِ حضرت آدم علیہ السلام“سے مالا مال فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


مسلمانوں کے لئے جہاں ضروریات زندگی کے متعلق علم دین سیکھنا بہت ضروری ہے۔ ویسے ہی آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آپ کے حقیقی جانثاران صحابۂ کرام کی سیرت سے آشنا ہونا بھی بہت اہم کا حامل ہے تاکہ ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارے اسلاف نے دین اسلام کی سربلندی اور تبلیغ دین کے لئے کیا کیا تکلیفیں برداشت کیں اور کن کن آزمائشوں کا سامنا کیا ہے، ساتھ ساتھ صحابہ کرام کی سیرت کا مطالعہ کرنے کا مقصد یہ بھی ہو تا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کس قدر حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کرتے تھے اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے کس طرح عبادت کرتے اورمخلوق خدا کی خدمت کرتے تھے۔

صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان کی فہرست میں ایک بہت بڑا نام حضرت سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما کا بھی ہے۔امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کو ان کی سیرت سے بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہماپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما پڑھ یا سن لےاُسے سجدوں کی لذتیں نصیب فرمااور بے حساب بخشش سے مشرف فرما۔اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت8 دسمبر2021ء کو فیصل آباد زون مدینہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مانا والا میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 100سے زیادہ عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے سیکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کے مدنی پھول سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ درخت لگانا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی اب تک پوری دنیا میں لاکھوں درخت لگا چکی ہے۔اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے 02دسمبر2021ء کو نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران دعوت اسلامی اور کونسل کے اراکین کے ساتھ برمنگھم میں پودے لگائے۔ اس موقع پر شرکا نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بہت سے اقدامات کی منصوبہ بندی بھی کی ۔ 


لفظ خوف سے مراد وہ قلبی کیفیت ہے،  جو کسی ناپسندیدہ امر کے پیش آنے کی توقع کے سبب پیدا ہو، خوف خدا کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک کی بے نیازی، اس کی ناراضی، اس کی گرفت اور اس کی طرف سے دی جانے والی سزاؤں کا سوچ کر انسان کا دل گھبراہٹ میں مبتلا ہوجائے۔خوف خدا میں رونے کے فضائل کئی روایتوں میں بیان ہوئے ہیں، جن میں سے چند ملاحظہ ہوں۔خوف خدا سے رونے والا:حضرت ابوہریرہ رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے، جب یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی:اَفَمِنْ ھٰذَاحدیث: تَعْجَبُوْنَ۔وَتَضْحَکُوْنَ وَلَا تَبْکُوْنَ۔ترجمہ کنزالایمان:تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو اور ہنستے ہو اور روتے نہیں۔(پ27، النجم:60، 59)تو اصحابِ صفہ رضی اللہُ عنہم اجمعین اس قدر روئے کہ ان کے رخسار آنسوؤں سے تر ہو گئے، انہیں روتا دیکھ کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بھی رونے لگے، آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بہتے ہوئے (مبارک)آنسو دیکھ کر وہ یعنی اصحابِ صفہ علیہمُ الرضوان اور بھی زیادہ رونے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا، جو اللہ پاک کے ڈر سے رویا ہو۔(خوف خدا، ص 139)بخشش کا پروانہ: حضرت انس رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص اللہ پاک کے خوف سے روئے، وہ اس کی بخشش فرما دے گا۔(خوف خدا، ص 139)پسندیدہ قطرہ:رسول اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ پاک کو اس قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ پسند نہیں،جو( آنکھ سے) اس(یعنی اللہ پاک)کے خوف سے بہے یا خون کا وہ قطرہ جو اس کی راہ میں بہایا جاتا ہے۔

(خوف خدا، ص 138)اشکوں کا پیالہ:منقول ہے: بروزِ قیامت جہنم سے پہاڑ کے برابر آگ نکلے گی اور امتِ مصطفی کی طرف بڑھے گی تو سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اسے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بلائیں گے: اے جبرائیل! اس آگ کو روک لو، یہ میری امت کو جلانے پر تلی ہوئی ہے، حضرت جبرائیل علیہ السلام پیالے میں تھوڑا سا پانی لائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں پیش کر کے عرض کریں گے:اس پانی کو اس آگ پر ڈال دیجئے۔چنانچہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس پانی کو آگ پر انڈیل دیں گے، جس سے وہ آگ فوراً بجھ جائے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کریں گے: اے جبرائیل!یہ کیسا پانی تھا، جس سے آگ فوراً بجھ گئی؟ وہ عرض کریں گے: یہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ان امتیوں کے آنسوؤں کا پانی ہے، جو خوفِ خدا کے سبب تنہائی میں رویا کرتے تھے، مجھے ربّ کریم نے اس پانی کو جمع کرکے محفوظ رکھنے کا حکم فرمایا تھا، تاکہ یہ آج کے دن آپ کی امت کی طرف بڑھنے والی اس آگ کو بجھایا جا سکے۔(خوف خدا، ص 166)آگ نہ چھوئے گی:حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہُ عنہما سے مروی ہے، سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:دو آنکھوں کو آگ نہ چھوئے گی، ایک وہ جو رات کے اندھیرے میں ربّ کریم کے خوف سے روئے اور دوسری وہ جو راہِ خدا میں پہرہ دینے کے لئے جاگے۔(خوف خدا، ص 138)اللہ پاک ہمیں خوفِ خدا اور عشقِ رسول میں رونے والی آنکھیں عطا فرمائے۔آمین


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےزیرِاہتمام 5دسمبر2021ءبروزاتوار گورنر ہاؤس ملازمین و افسران کے مرحومین کے لئےایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنر ہاؤس کے افسران اورملازمین سمیت کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اجتماعِ پاک کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک سےہواجبکہ ذمہ داراسلامی بھائی نےبارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نےسنتوں بھرابیان کیااورآخرمیں مرحومین کےلئےدعائےمغفرت بھی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے 5 دسمبر 2021ء کو سیالکوٹ میں مرحوم چوہدری اسلم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے لواحقین، عزیز و اقارب، بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مرحوم کے لواحقین اور دیگر بزنس کمیونٹی سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔


پچھلے چند دنوں سے حاجی رفیع العطاری اور ان کی صاحبزادی  بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار

چار نعمتیں

اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ار شاد فرماتے ہیں: جب مجھ پرکوئی مصیبت آتی ہے تو اس وقت مجھے اللہ پاک کی یہ چار نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔

٭وہ مصیبت میرے دین میں نہیں ہوتی۔ ٭میں اللہ پاک کی رضا پرراضی رہتا ہوں۔ ٭ اس وقت مجھ پر اس سے بڑ ی کوئی مصیبت نہیں ہوتی۔ ٭ مجھے اس مصیبت پرثواب کی امید ہوتی ہے ۔

یار ب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاجی رفیع العطاری اور ان کی صاحبزادی کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم یہ بیماری یہ دکھ یہ پریشانی ان کے لئے گناہوں کا کفارہ ،ترقی درجات کا باعث اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور جنت الفردوس میں تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس پانے کا سبب بن جائے۔ یا اللہ پاک انہیں صبر عطا فرما صبرپرڈھیر سارا اجرعطا فرما اور رحمت کی خاص نظر فرما۔

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ


پچھلے چند دنوں سے حضرت مولانا ڈاکٹر پروفیسر عثمان حیدر اشرفی جلالی صاحب  بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ آپ نے انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار

چار نعمتیں

اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ار شاد فرماتے ہیں: جب مجھ پرکوئی مصیبت آتی ہے تو اس وقت مجھے اللہ پاک کی یہ چار نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔

٭وہ مصیبت میرے دین میں نہیں ہوتی۔ ٭میں اللہ پاک کی رضا پرراضی رہتا ہوں۔ ٭ اس وقت مجھ پر اس سے بڑ ی کوئی مصیبت نہیں ہوتی۔ ٭ مجھے اس مصیبت پرثواب کی امید ہوتی ہے ۔

یار ب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مولانا ڈاکٹر پروفیسر عثمان حیدر اشرفی جلالی صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔ یا اللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عافیتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ مولائے کریم یہ بیماری یہ دکھ یہ پریشانی ان کے لئے گناہوں کا کفارہ ،ترقی درجات کا باعث اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلے اور جنت الفردوس میں تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس پانے کا سبب بن جائے۔ یا اللہ پاک انہیں صبر عطا فرما صبرپرڈھیر سارا اجرعطا فرما اور رحمت کی خاص نظر فرما۔

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ