دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2021ء میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مختلف ڈویژنز اوبرن Auburn ،بلیک ٹاؤن Blacktown ، ليكمبا Lakemba اور ليورپول Liverpoolمیں مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح نگران اسلامی بہنوں سمیت مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کی مزید مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ  (اسلامی بہنیں)کے تحت23 نومبر 2021ء بروز بدھ بھلوال زون اور فتح شاہ ڈویژن میں مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن تا ریجن سطح تک کی شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی کے علاقےکورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ایک اسلامی بھائی کےگھردینی حلقےکاانعقادکیاگیاجس میں کثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس دینی حلقےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےوہاں موجودعاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبار سےتربیت فرمائی اوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  26 نومبر 2021ء کو وہاڑی زون میں زون سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں وہاڑی، بُورے والا،کہروڑ پکہ اور مزید چند شہروں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے والےسوالات کے جوابات دیئے گئے اور دینی کاموں پر مدنی پھول دیئے گئے۔ مزید ماتحتوں سے رابطوں کو مضبوطی کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔اس کے علاوہ رسالہ کارکردگی بڑھانےاورسافٹ وئیر میں اس کی انٹری کرنے نیز اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانےپر ذہن سازی کی گئی ۔

٭اس کے علاوہ وہاڑی میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہائی ایجوکیٹڈ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دینی حلقہ میں مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے ’’ سخاوتِ مصطفٰی ﷺ‘‘ سے متعلق بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کے  تحت 23نومبر 2021ء بروز منگل پاکستان کے شہرملتان میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ملتان زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں پاکستان نگران اسلامی نے ’’ اسلاف کا جذبہ قربانی ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ لیا ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کی ملتان زون میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ سرکار ﷺ کی اُمّت سے محبت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 نومبر2021ء بروز بدھ ملتان زون کی قاسم بیلا ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہو ا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز عاملات نیک اعمال بننےکا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  4 نومبر 2021 بروز جمعرات آسٹریلیا کى سڈنی كابينہ میں مدنى مشور ےکا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح مشاورت اور ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے ملفوظاتِ اميرِ اہلسنت سے ”توبہ کے فضائل“ سننے کی سعادت حاصل كى جبکہ نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ہر ڈویژن پر ذيلى کی تعداد، اردو اور انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات کے تعداد میں اضافہ کرنے اور اردو ، انگلش زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا مزید آٹھ دینی کاموں کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں)کے تحت گزشتہ دنوں میمن سوسائٹی حیدرآباد کابینہ، لیہ اور میر پور خاص زون میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے تحت حیدر آباد ریجن دادو ڈویژن اور ڈویژن بھان سعید آباد میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک مدرسۃالمدینہ ذمہ دار اور دوسری ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور ای- رسید پر تربیت کی نیز ٹیلی تھون کے عطیات کی معلومات لی اور ٹیلی تھون کے عطیات کو مالیات میں جلد جمع کروانے کا ذہن بھی دیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن فلجی اور سجاول کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بتائے۔


 دعوت اسلامى کے زير اہتمام 17 نومبر 2021 کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں آسٹریلیا ریجن ذمہ دار،سڈنی کابینہ ذمہ دار، اور ڈویژن ذمہ داراسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں کو غیر شرعی امور سے اجتناب کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں بذریعہ اسکائپ تین دن کا ”احکام وراثت کورس“ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو وراثت کی اسلام میں اہمیت ، وراثت کے حقدار اور وراثت کا حق مارنے والوں کے لئے قرآن و احادیث میں کیا وعیدیں ہیں؟، اس حوالے سے تفصیل سے بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ عطیات بکس کےزیرِاہتمام 25نومبر2021ءبروزجمعرات بلوچستان کے شہر  ڈیرہ اللہ یار میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگراہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

اس دوران نگرانِ مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نےبھی ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اورنمایاں کارکردگی پراسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں نگرانِ مجلس نے گھریلو صدقہ بکس کے نگران عمران سرور عطاری کےہمراہ ڈیرہ اللہ یارزون عطیات بکس کےنیوآفس ورکشاپ، ویئر ہاؤس اور میٹنگ روم کا وزٹ کیااورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے رکنِ زون فدا حسین عطاری اور آفس ذمہ دار دانیال عطاری کودعاؤں سےنوازا ۔

دورانِ وزٹ ریجن ذمہ دار عطیات بکس  سید دانش عطاری اور ارشد عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری شعبہ ڈونیشن بکس،  کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت گزشتہ دنوں دادو کابینہ ڈویژن میھڑ ، حیدرآباد زون کی کابینہ مٹیاری، چوہڑ جمالی شہدادپور کابینہ ڈویژن سكرنڈ، لیہ زون اور آفندی ٹاؤن کے علاقہ فیضان مدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جن میں تقریباً 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے، عاملات نیک اعمال بننےکا ذہن دیا ۔ مزید نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔