دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، میانوالی کابینہ کی چشمہ کالونی ڈویژن کا ماہانہ دینی حلقہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد 12 تھی ۔ اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا جبکہ زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں پر نکات پیش کئے۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ دارنےدینی کاموں کےسلسلےمیں پاکستان کےشہر نارووال کےشیڈول کےدوران اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) نارووال محمد اکرم بھٹی سےملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دارنےاسسٹنٹ کمشنرکودعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہ کیاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرکوامیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب ’’نمازکاطریقہ‘‘تحفےمیں دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہن کو بیماری پر صبر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ” بیمار عابد “ رسالہ تحفے میں پیش کیا اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن سے عیادت کی۔ اسلامی بہن کو بیماری پر صبر کرنے کا ذہن دیا اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول پیر والا کا وزٹ کیاجس دوران انہوں نےاسکول کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کرتےہوئے سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا۔

بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےوہاں موجوداسٹاف اوراسٹوڈنٹس کو اشاروں کی زبان میں شائع ہو نے والی کتاب باتصویر نماز تحفے میں پیش کی جس پرانہوں نےاظہارتشکرکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکے تحت 26نومبر2021ء کوجیکب آباد میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں کم و بیش 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورسزپر کلام کیا۔ مدنی مشورے ميں مزید کورسز کروانے اور مدرسات کی تعداد بڑھانے اور شارٹ کورسز کے ذریعے دینی کام میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پچھلےدنوں بہاری کالونی  علاقہ بیت المکرم ملتان میں اسپیشل پرسنز کے ہمراہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔

اس موقع پر رکنِ ریجن ملتان محمد عابد عطاری نے ذمہ داران کےہمراہ نیکی کی دعوت دیتےہوئےاسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی گزارنےکاذہن دیاجس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 25 نومبر2021ء بروز جمعہ لاڑکانہ زون، لاڑکانہ کابینہ کی ڈویژن لاڑکانہ میں سمارٹ کڈز سینٹر پر ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چوتھی جماعت سے میٹرک تک کی کم و بیش 33 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ون ڈے سیشن میں لاڑکانہ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا جبکہ لاڑکانہ کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر بیان کیا۔سیشن میں اسٹوڈنٹس کو حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر ایک شارٹ وڈیو کلپ بھی دکھائی گئی اور اختتام پر اسٹوڈنٹس کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  رکن ِزون ملتان ریجن مولانا آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلےمیں بہاری کالونی ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائزکا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نےقاری صاحبان سے ملاقات کرتےہوئے طلبہ کےدرمیان سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا جس میں طلبہ کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ رہا اور دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوت اسلامی  کے تحت 24 نومبر 2021ء کو پیارو اسٹیشن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پیارو اسٹیشن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاڑکانہ کی نگران زون اسلامی بہن نے ”علم حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور علم کی برکتوں کے متعلق نکات پیش کئے جس اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےیکم دسمبر2021ءبروزبدھ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عمر کوٹ فرازاحمد سھتو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عمر کوٹ جمال الدین خاصخیلی، ایکس سپریڈنٹ ایجوکیشن طیب علی، سیاسی و سماجی شخصیت قلندر بخش اور سماجی شخصیت فقیر محمدسےان کےگھرپرملاقات کی۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس  پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  کوئٹہ کابینہ وحدت ڈویژن میں 26 نومبر 2021ء کو اصلاح اعمال زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذیلی تا ڈویژن اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں مدنی مذاکرے کی اہمیت و ضرورت اور نیک اعمال رسالہ عوام کو کس طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس پر کلام کرتے ہوئے ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے کا ذہن دیاگیا نیز اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اور فالواپ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے بینر بنوانے، اصلاح اعمال اجتماعات کو مضبوط کرنے اور اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کا ہدف لیا اور اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔