دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 22 نومبر 2021 ء بروز  پیر کراچی بن قاسم زون جامعہ فیضانِ صحابیات شاہ لطیف ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 20 ذیلی تا ریجن نگران اسلامی بہنوں نے براہ راست اور ایک کابینہ نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دینے کے ساتھ ساتھ کمزوریاں دور کرنےاورجہاں دعوت اسلامی کے آٹھ دینی کام نہیں ہورہے وہاں شارٹ کورسز کے ذریعے علم دین پھیلانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں ڈویژن اور کابینہ سطح تک تقرری مکمل کے لئے 26 دن کا ہدف دیا گیا اور ہر ہر علاقے میں شارٹ کورسز کروانے کی بھر پور ترغیب دلائی گئی نیز مدرسات کو ٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیا گیا اور نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن سلاؤ اور واکنگ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 70اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعا ت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ سمجھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  نومبر2021ء میں یوکے کے لندن ریجن میں7 مختلف مقامات پر سیکھنے سیکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 73اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا جبکہ حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام نومبر2021ء میں یوکے کے لندن ریجن میں7 مختلف مقامات پراصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش155 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے، نفلی روزے رکھنے اور مدنی مزا کرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 16 ہزار 591 اسلامی بہنوں نے رسالہ امام ابو حنیفہ کا حسنِ سلوک “ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو اورنگی کابینہ کے ڈویژن الفتح کالونی  کے علاقے مومن آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت اور زون ذمہ دار سمیت کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محاسبہ کے حوالے سے قراٰنی آیات و بزرگان دین کے اقوال بیان کئے نیز رسالہ 63 نیک اعمال کے مطابق اپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں تصور مرشد اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 16 ہزار 542 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”لاکھوں نیکیاں اور لاکھوں گناہ“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو سرجانی کابینہ کی ڈویژن خدا کی بستی میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا نیز بیان کے بعد منقبت اور استغاثہ کے ساتھ ساتھ تصورِ مرشد اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

آخر میں روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے گئے اور رسالہ نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ شب و روز ( اسلامی بہنیں)کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈاور اسکاٹ لینڈ کی شب و روز ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کے بارے میں کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش76 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”ولیوں کے سردار“ موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زير اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کی گلاسگو اور ایڈنبرا کابینہ میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں كم وبيش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا جبکہ حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر  اہتمام 25 نومبر 2021 ء بروزجمعرات کراچی بن قاسم زون کی کابینہ بن قاسم ڈویژن عبد اللہ گوٹھ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور ذیلی تا ڈویژن سطح کی کم و بیش 19 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری پر مدنی پھول دیئے نیز اصلاحِ اُمت کے جذبے کو اُجاگر کرتے ہوئے اپنی ڈویژن میں مزید دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں شعبے کے مدنی پھول سمجھائے گئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کا سلسلہ ہوا نیز ہر ذیلی حلقے تک یہ نکات پہنچانے اور ہرماہ رسالہ نیک اعمال تقسیم کرنے اور وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔