9 رجب المرجب, 1446 ہجری
31 اکتوبر
2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور
کے ڈیرہ بکھا ہائی اسکول میں اجتماعِ
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ
تعلیم کے بہاولپور ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے ”اخلاقِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنے اخلاق کو سنوارنے
کا ذہن دیا۔
بعدِ اجتماع ٹیچرز حضرات
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف امور
پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عباد
الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)