دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت حضرت سیّدنا قطب عالم شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر رنچھوڑ لائن کراچی میں اجتماع ذکر ونعت کا سلسلہ ہو اجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاولیائےکرام کی سیرت پرعمل کرنےکاذہن دیا۔اس دوران شعبہ مزارات اولیاء کراچی ریجن و زون ذمہ داران اور نگران ڈویژن و علاقائی ذمہ داران بھی موجودتھے۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی شعبہ مدسۃالمدینہ (رہائشی)کےتحت نگران مجلس رہائشی مدارس نے کھاریہ میں قائم مدرسۃالمدینہ (رہائشی) کا وزٹ کیاجہاں انہوں نےناظمِ مدرسۃالمدینہ اورمدرسین سےملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ مجلس نےمدرسۃالمدینہ کےبچوں کےدرمیان سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاجس میں اُن کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران مجلسِ رہائشی مدارس،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت عارف والا میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگران، پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔دورانِ بیان اسپیشل پرسنزکےلئےسیکھنےسکھانےکےحلقےکابھی اہتمام کیاگیاجس میں کثیراسپیشل پرسنزنےشرکت کی۔

واضح رہےاس سنتوں بھرےبیان کی اشاروں کی زبان میں رکنِ زون پاکپتن عابد عطاری اور ندیم عطاری نےترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ   ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدنے کینیاکےشہرممباسہ میں قائم ترکی مدرسہ سلیمانیہ کادورہ کیاجہاں انہوں نےمدیرِمدرسہ اوراساتذہ سےملاقات کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی نےوہاں موجوداساتذہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں سےچنداہم امورپرتبادلۂ خیال کیااوراساتذہ کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ (العربیہ)سے شائع ہونےوالےکُتُب ورسائل تحفےمیں دی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدرسےکےطلبہ سےگفتگوکرتےہوئےاُن کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبارسےتربیت فرمائی اورانہیں مدنی پھولوں سےبھی نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے صحبت پور میں قبائلی رہنما وریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹ سردار شعیب خان گولہ سےملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ ڈیرہ الہ یارزون حاجی محمد انور عطاری نے سردار شعیب خان گولہ کےہمراہ اس جگہ کاوزٹ کیاجوانہوں نےدعوتِ اسلامی کےشعبےمدرسۃالمدینہ(گرلز)کےلئےوقف کی تھی۔

دورانِ وزٹ نگرانِ کابینہ صحبت پوراورضلع صحبت پور شعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ دارحاجی عبدالرحمٰن عطاری بھی موجودتھے۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات بلوچستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےوفدنے2دسمبر2021ءبروزجمعرات پنجاب پاکستان کےعلاقےروجھان میں ڈی ایس پی ریاض حسین بخاری اورڈی ایس پی اعجازحسین بخاری کےبڑے بھائی ایاز حسین بخاری کےانتقال پراُن سےتعزیت کی ۔

اس موقع پرذمہ داران نےمرحوم کےتجہیزوتکفین کےمعاملات میں معاونت کرتےہوئےقبرستان میں تلاوتِ قراٰنِ پاک ودعاکااہتمام کیا۔

اس دوران سابق مشیر وزیراعظم پیرآف کوٹ مٹھن شریف صاحبزادہ پیرعامرفر یدکوریجہ سے بھی ملاقات کاسلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےتحت کوٹ ادو میں ڈویژن نگران نےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ ایس ڈی پی او کوٹ ادو DSP سعادت علی چوہان اورایس ایچ اوسٹی ملک خرم ریاض کھرسےملاقات کی۔

ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(ا سلامی بہنیں )کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کی شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کے حوالے سے کلام ہوا۔علاقائی دورے کے کارکردگی فارم اور شعبے کے اسپیشل کام سمجھائے گئے نیز ماتحتوں کے ساتھ مدنی مشورہ رکھنے اور شیڈول وُصول کر کے چیک کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی د ئیےگئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 29 نومبر2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا پرٹیوریا کابینہ کی رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ربیع الاول کے نفلی روزے کی تحریک میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق کم وبیش 549اسلامی بہنوں نے روزے رکھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 29 نومبر2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائز ہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ڈربن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیااور کم و بیش 156 اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔