29 اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت نگران ڈسٹرکٹ ملیرسید سرفراز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یو ۔ سی ۔ کاٹھورمیں شیڈول ہوا  جس میں ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔اس مدنی مشورےمیں دینی کاموں کا جائزہ ، مزید تربیت کے مدنی پھول ،یو۔ سی کاٹھور میں 7دن رہائشی فیضان نماز کورس کے لئے اسلامی بھائی تیار کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی۔

نیز ذمہ داران نے وڈیرہ جوکھیو گوٹھ عبدالحمید سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کرتے ہوئے ٹیلی تھون یونٹس کے حوالے سے انہیں ذہن سازی کی جس پر وڈیرے نے ڈونیشن دینے کی نیت پیش کیں۔

اس کے علاوہ لکی سیمنٹ ٹیکسٹائل ملز میں نگران ڈسٹرکٹ نے ورکروں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کا ذہن دیا جبکہ کورسز ذمہ دار نے ورکروں کو طہارت کورس بھی کروایا اور ڈیپارٹ کے منیجر نذیر احمد سے ملاقات کی ۔

اسکے علاوہ رائس ولی داد جوکھیو گوٹھ میں نگران ڈسٹرکٹ نے مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں نیز نگران ڈسٹرکٹ نے ان کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ڈسٹرکٹ نے ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ ، مدنی قافلہ، 7دن رہائشی فیضان نماز کورس کے لئے اسلامی بھائی تیار کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف پیش کئے جبکہ مقامی اسلامی بھائیوں میں تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )