پچھلے دنوں نگرانِ فیضان اسلامک اسکول سسٹم مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے بلوچستان کے شہرحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران، مدرسۃ المدینہ وجامعۃالمدینہ بوائز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا جبکہ ذمہ داران سے مدنی مشوروں کا سلسلہ بھی رہا جس میں انہیں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے داخلوں کی ترغیب دلائی گئی۔

اس موقع پرمولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے حب بلوچستان میں واقع فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپس کا دورہ کیا اوراسٹاف سے مشاورت کرنے کے بعد آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)