دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء  کومیانوالی زون، میانوالی کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ایصال ثواب اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ علاوہ ازیں رکنِ زون شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ماموں کے انتقال پر گھر کی خواتین سےتعزیت کی نیز مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اہلِ خانہ نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو میانوالی زون میانوالی کابینہ ڈویژن کندیاں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، رکن ریجن شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اور ڈویژن و ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت شریف سے آغاز کیا گیا ، فقہ میں قضا نمازوں کا طریقہ بتایا گیا۔ اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو میانوالی کابینہ ڈویژن کندیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ لیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور نکات بھی فراہم کئے ۔ مزید 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس کو اپنی ڈویژن میں کروانے کی ترغیب دلائی۔


 گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےتحت ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےزون ذمہ دارکےہمراہ دینی کاموں کےسلسلےمیں محمودآبادمیں گولڈ مارک(کپڑےکی) مارکیٹ کادورہ کیا۔

اس دوران انہوں نےایک تاجراسلامی بھائی کی دکان پرسیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاجس میں ریجن ذمہ دارنےسنتوں بھرابیان کیا،دوران بیان 7دسمبر2021ءکودعوتِ اسلامی کےتحت منعقدہونےوالےتاجراجتماع کی دعوت دیتےہوئےمارکیٹ کےتاجران کوبھر پور انداز سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ مارکیٹ میں ہفتہ واردرس وبیان کااہتمام کرنےکےحوالےسےمشاورت کابھی سلسلہ رہاجس پروہاں موجودتاجراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو پاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات میں دو مقامات جبکہ ڈویژن فرید کوٹ میں تین مقامات پر ہفتہ وا رسنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’اندھیری قبر ‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو آئندہ ہفتے بھی پاپندی کے ساتھ اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کےزیرِاہتمام ستیانہ روڈ فیضان عطار سردار آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت شعبےاہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ مجلس سلمان عطاری نے خبر گیری اور راہ ِخدا میں خرچ کرنےکےفضائل بیان کرتےہوئےسرکارﷺکی خبر گیری اور راہ ِخدا میں خرچ کرنےکےواقعات بیان کئے۔

اس کےعلاوہ مدنی مشورےمیں شریک ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشعبےکےمتعلق سوالات بھی کئےجس پررکنِ شعبہ نےحکمت بھرے جوابات دیئے۔

بعدازاں شعبےمیں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کےدرمیان تحائف تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ:فیضان عطاری مفتش ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 30نومبر2021ءبروزمنگل عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ڈونیش سیل ڈیپارٹمنٹ کےاسلامی بھائیوں کےلئے 7دن پرمشتمل فیضانِ نماز کورس کاسلسلہ ہواجس میں کفن دفن اورنمازے جنازہ کا طریقہ سیکھنےسکھانےکابھی اہتمام ہوا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ِمجلس فیضان مدینہ عزیر عطاری نےشرکائےکورس کوعیادت،تعزیت،غسلِ میت اورکفن کاٹنے وپہنانےکاطریقہ بتایا نیزنمازِ جنازہ پڑھنےکےحوالےسےبھی تربیت کی۔

واضح رہےاس کورس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ ذمہ داران نےبھی شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث  الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاطریقہ سکھایاجاتاہے۔

اسی سلسلےمیں پچھلےدونوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کےتحت نیپال کی مختلف مساجد میں فیضانِ نمازِجنازہ کورس کااہتمام کیاگیاجس میں مسجدکےمقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پرمساجدکےامام صاحبان نےنمازِجنازہ پڑھنےکی فضیلت بتاتےہوئےاسلامی بھائیوں کو نمازِجنازہ کےاراکین اورسنتیں وآداب بیان کیں۔(رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی  گزارنےکاطریقہ سکھایاجاتاہے۔

اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کےزیرِاہتمام پچھلےدونوں UKکی مختلف مساجد میں فیضانِ نمازِجنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجدکےمقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پرمساجدکےامام صاحبان نےنمازِجنازہ پڑھنےکی فضیلت بتاتےہوئےاسلامی بھائیوں کو نمازِجنازہ کےاراکین اورسنتیں وآداب بیان کیں۔(رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نے جعفر آباد میں ضلعی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کانسٹیبلری کادورہ کیاجہاں انہوں نے ونگ کمانڈر جعفر آباد کے لیڈر، لائن آفیسر ،لائن مسجد کے امام و خطیب رب نواز قادری سمیت دیگر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاُنہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اس دوران ضلع جعفر آباد کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران مجیب الرحمٰن عطاری اور غلام حسین عطاری بھی موجودتھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت پچھلےدنوں بلوچستان ریجن کےذمہ داران نےاوستہ محمد ضلع جعفر آباد کے شیڈول کےدوران موٹرسائیکل شوروم یونین اوستہ محمد کے صدرو قبائلی رہنما حاجی سکندرعلی رنداور معروف زمین دارحاجی نبی داد رندکی والدہ کےانتقال پر اُن سےتعزیت کی۔

ذمہ داران نےانہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےفاتحہ خوانی کااہتمام کیاجس پرانہوں نےذمہ داران سےاظہارِتشکرکیا۔اس دوران مختلف شخصیات سےبھی ملاقات کاسلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی گئی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

 دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں میں سے ایک اہم مدنی کام ہفتہ وار رسالہ پڑھنا / سُننا ہے گزشتہ ہفتے کا رسالہ ’’امام ابو حنیفہ کا سلوک‘‘ تھا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سُننے والوں کی کارکردگی امیراہل سنت کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے جڑانوالہ ڈویژن سے مطالعہ کرنے والی خوش نصیب عاشقان رسول اسلامی بہنوں کی موصول ہونے والی ہفتہ وار رسالہ کارکردگی تقریباً 67000 رہی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فارایسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو علم دین کی برکات کے بارے میں بتایا نیز یہ بھی بتایا کون سا علم سیکھنا فرض ہے ۔ بعد میں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کے بارے میں بیان کیا جن کے ذریعے علم دین سکھایا جاتا ہے اور دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 23 نومبر 2021ء کوپاکپتن زون، بنگہ حیات کابینہ ڈویژن گروہ چک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کے تحت ہونے والے ٹیسٹ دینے اور ای -رسید استعمال کرنے کے فوائد بتائے اور ہاتھوں ہاتھ 2 اسلامی بہنوں کے ای- رسید اکاؤنٹ بنائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔