پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپائر کالج ، پنڈی بھٹیاں میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور انتظامیہ سمیت کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کرنے اور کالج میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے  نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سابق صدر پاکستان جسٹس رفیق تارڑ کے پوتے بیرسٹر بلال فاروق تارڑMPA سے پنجاب میں ملاقات کی۔

حاجی فضیل عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اوردعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی کےتحت 30نومبر2021ءبروزمنگل نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی نےدیگرذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ لالہ موسیٰ میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی کاوزٹ کیاجہاں انہوں نے ناظمین ومدرسین کےساتھ شعبےکی ترقی کےحوالےسےمیٹنگ کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نےمدرسۃالمدینہ کےطلبۂ کرام کےدرمیان دینی حلقےکا انعقادکیاجس میں انہوں نےطلبہ کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبارسےتربیت کرتےہوئےقراٰنِ پاک پڑھنےکےفضائل بیان کئے۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  حیدر آباد ریجن ڈویژن فلجی بھان سعید آباد ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شرکت کے فضائل بتائے اور دوسری ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری جانب لاڑکانہ زون دادو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں دادو ڈویژن نگران،مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اور دوسری ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آسان نیکیاں کتاب سے مدنی پھول پیش کئےاور عملی کارکردگی شیڈول سمجھا کر ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو دینے کا ذہن دیا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کوپاکپتن زون، بنگہ حیات کابینہ ڈویژن گروچک میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا اس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی دینے اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا گیا نیز اجتماع پاک و رسالہ کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی اس پر ذمہ دراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 19 نومبر 2021ء بروز جمعہ کشمور زون ڈویژن گھوٹکی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت تا ذیلی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری نیز دینی کاموں میں ترقی کے متعلق مدنی پھول دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ داراسلامی بھائیوں نے30نومبر2021ءبروزمنگل کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کیاجہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری(آئی ایس)ہوم ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری(ایڈمن)ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اورسیکشن آفیسرایس ایم حسیب ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرافسران سےملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن آفیسر ایکسائز سےاہم نکات پرگفتگوکرتےہوئےچندامورپرمشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشخصیات کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کرنےکی دعوت دی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 22 نومبر 2021 ءکو فیصل آباد ریجن لیہ  زون چوک اعظم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات سمیت کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ و زون سطح پر تقرری کے حوالے سے اہداف دئیے نیز ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ماہ دسمبر2021ء میں نئے مدارس المدینہ کھولنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ازدیاد حب) اسلامی بہنیں)کے تحت 23 نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن نیا آباد کراچی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔


پچھلےدنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےسیالکوٹ زون میں ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق صادق، اسسٹنٹ کمشنر مرتضی ہاشمی اور ایم ایل اے مذہبی وزیر کشمیر صاحبزادہ حامد رضا سےملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ کاوزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں ان اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ سےشائع ہونےوالی کتاب ’’نماز کاطریقہ ‘‘تحفےمیں دیاگیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں) کے تحت 22 نومبر 2021 ء کو لیاری کابینہ ڈویژن بہار کالونی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ڈویژن نگران و دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے میں دینی کام کرنے کا انداز سمجھایا اور دینی کام میں مزید بہتری لانے کے لئے مفید مشورے دئیے نیز ڈونیشن بکس کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھر پور ترغیب دیں جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےتحت29نومبر2021ءبروزپیرحافظ آباد میں ڈویژن کوآرڈینیٹر محمد احسان عطاری کے ہمراہ  دیگرذمہ داران نےمختلف شخصیات سےملاقات کی( جن میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر حامد لطیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اظہر ریحان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نعیم اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخ بلال ظفر، ڈی ایس پی صدر حافظ آباد رانا محمد اشفاق، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں نوید مرتضی چیمہ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی انچارج ڈی پی او حاجی شہزاد اسلم، ڈی ایس پی لیگل محمد صفدر، ایس ایچ او سٹی حافظ آباد رانا آفتاب احمداور ایس ایچ او سکھیکی منڈی انورسرلا نےشامل تھے)اورانہیں دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے ہاتھوں ہاتھ ڈیجیٹل موبائل ایپلیکشن ڈاؤن لوڈکیا۔

اس دوران تین نئےافسران کےتعینات ہونےپرانہیں مبارک باد دی اوراُن کےلئےدعائےخیرکروائی نیزایک اکاؤنٹ آفیسر کے بھائی کے انتقال پرذمہ داران نےاُن سےتعزیت کرتےہوئے فاتحہ خوانی کااہتمام کیا۔

بعدازاں افسران نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےاپنی جانب سےہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 27 نومبر 2021ءکو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں سيکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ آئيے دينی کام سیکھئے‘‘ کورس کے نصاب ميں سے نکات سمجھائے اور ساتھ ساتھ پريکٹيکل جدول بھی کروايا نیزڈویژن سطح کی تقرری بھی کی اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔