شاہ فیصل نمبر 4 میں قائم فیضان
اکیڈمی اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا
انعقاد
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 29 نومبر 2021 ء کو شاہ فیصل نمبر 4 میں قائم فیضان اکیڈمی اسکول سسٹم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اسکول اسٹاف کی 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول میں مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے درجات اور تجوید و قراٰن سے متعلق کورسز کروانے پر کلام کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام اسٹاف کو اپنی تجوید درست کرنے اور ضروری دینی علوم سیکھ کر اپنی
اسٹوڈنٹس کی اس کے مطابق تربیت کرنے کا ذہن
دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
تحت 27 نومبر2021ء کو پشاور زون کابینہ نوشہرہ رسالپور ڈویژن میں ڈویژن
سطح پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا
جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا
۔ بعدازاں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک سے اجتماعی جائزہ کروایا اور
اس جائزہ کے ذریعے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کو نيو اسلامی
بہنوں کو سمجھائے نیز انہیں عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna ) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اپنا محاسبہ کیسے کریں“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے
نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
جنوبی
لاہور زون میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز میں 12 دن کا دینی کام کورس

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 20 نومبر 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز
میں 12 دن کا دینی کام کورس ہوا جس ميں
درجہ ثالثہ کی طالبات دينی کام کورس کررہی ہیں۔
مزید لاہور ریجن ميں کم و بیش 43 مقامات پر یہ کورس
جاری ہے اس کورس کے ذریعے عالمہ بننے والی طالبات کو دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہےجس سےمستقبل
ميں دينی ماحول سے وابستہ رکھنے کے لئے کچھ تنظمی ذمہ دارياں دی
جاتی ہيں۔ اس طرح زون ، علاقہ اورحلقہ سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد
کو مکمل کيا جاتا ہے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے
تحت، 26 ، 28،27نومبر 2021ء کو گجرانوالہ
کے علاقہ فريد ٹاؤن میں تين دن کے رہائشی
کورس کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن کی
2 زون گوجرانوالہ اور نارووال کی کم و بیش
19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے
کے حوالے سے تربیت کی گئی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ناروے(
Norway) میں نومبر2021ء کے تیسرےہفتےدو مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیاگیا جن میں حا گیرود(Haugerud)اور سٹرومین ( Strømmen) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش40 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”والد کا حق اورعلم کے
دینی و دنیاوی فوائد“ کے موضوعات پرسنتو ں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
شمالی
لاہور زون اطراف ڈيفنس کابینہ ڈویژن ہيئر
فورڈمیں مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 نومبر2021ء کو شمالی
لاہور زون اطراف ڈيفنس کابینہ ڈویژن ہيئر فورڈمیں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن مشاورت اور
ذيلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 مدنی کاموں کے حوالے تربیت کی جس میں دينی کاموں کو بڑھانے کی نيتيں اور
کارکردگی کو بہتر بنانے پر اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach)اورکوبلنز( Koblenz)کی تقریباً 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے
حالات،واقعات ،عبادت و ریاضت کے بارے میں اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو
اجتماع میں شرکت کرنے، نیک اعمال کا رسالہ
پُر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ ( اسلامی بہنیں) کے تحت 27 نومبر2021 ء کو شمالی لاہور زون ميرا
حسين زنجانی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں کابینہ تا ذيلی سطح
تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ جدول کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور
ذيلی حلقے تک کی علاقائی
دورے کی کارکردگی کا فالو
اپ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء کو ڈی جی خان میں زون سطح پر مدنی مشورہ
ہوا جس میں زون سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے، رسالہ
کارکردگی میں اضافہ کرنے،حسنِ اخلاق
اپنانے پر مدنی پھول دیئےاورتقرریاں مکمل
کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے،مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) و
گھر مدرسۃ المدینہ بڑھانے اور سافٹ وئیر
میں رسالہ کارکردگی انٹری کرنے کے اہداف
دیئے۔ آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔
٭علاوہ
ازیں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت ایک حلقہ لگایا جس میں جو اسلامی بہنیں پہلے دینی کام کرتی
تھیں مگر اب نہیں کرتیں ان سے ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کی رضا مندی کے ساتھ انہیں ذمہ داریاں دی اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف
دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 نومبر2021ء بروز پیر
پاکستان کے شہر فیصل آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مہمان اسلامی بہنوں
کو دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت
کروائی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔
٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 29نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے نگران پاک کابینہ کے بچوں کی امی کی طبیعت کی آزمائش پر ان کے گھر
جاکر ان کی تیمارداری کی اور ان کے لئے دعائے صحت کی اور
تحائف دیئے۔

دعوت
اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) کے شہر اوفن باخ (Offenbach) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہواجس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ کلام پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”سیرت
مصطفیٰ ﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور کمالات و معجزات کے
حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز اسلامی
بہنوں کو حضور ﷺ کی سیرت سے متعلق کتاب کا مطالعہ کرنے کا بھی ذہن دیا۔آخر
میں رقت انگیز دعا اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔