دعوت اسلامی  کے شعبہ محفل نعت کے تحت گزشتہ دنوں بروز پير حیدرآباد کابینہ ڈویژن عثمان شاہ کے علاقے لیاقت کالونی میں اسلامی بہن کی شادی کے حوالے سے محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ سنت نکاح وصدقے کے فضائل ‘‘کے بارے ميں سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹيلى تھون کا بھی ذہن بنایا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت کے تحت 23 نومبر 2021ء بروز منگل حیدرآباد زون بدین کابینہ ڈویژن گولارچی کے علاقے کچی آبادی میں محفل نعت منعقد کی گئی جس میں مبلغۂ دعوت اسلامی نے’’ علم دین کے فضائل‘‘ کے بارے ميں بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کرنے کا ذہن بنایا جس پر اسلامی بہنوں نے کورس کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭دوسری جانب جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری کے علاقے نانگو لائن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا ۔