دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام یکم دسمبر2021ءبروزبدھ محمودآبادکراچی میں قائم جامع مسجدزیتون میں عظیم الشان سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں دعوتِ اسلامی کےذمہ داران(ریجن ذمہ دار شعبہ تاجران حمزہ علی عطاری، زون ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ سیّد سرفراز عطاری ، زون ذمہ دار شعبہ اصلاح ِاعمال خرم عطاری،اراکینِ کابینہ اورپانچوں ڈویژن نگران)سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس سنتوں بھرےاجتماع میں ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ حاجی ساجد عطاری نے’’سلام کرنے‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے شرکائےاجتماع کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیتےہوئےمدنی قافلوں میں سفرکرنےکی اہمیت بتائی جس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نےایک ماہ اور12دن کےمدنی قافلوں میں سفرکرنےکی اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔اجتماع کےاختتام پر صلوٰۃ وسلام اوردعاکا سلسلہ رہا۔

واضح رہے24 ،25 ،26دسمبر2021ءکوتین دن کامدنی قافلہ محمودآباد سمیت کراچی کےمختلف علاقوں سےراہِ خدا عزوجل میں سفر کریگا۔ مقامی  اسلامی بھائیوں سےشرکت کرنےکی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)