پتوکی شہر میں اجتماع میلاد کا انعقاد، محمد ثوبان عطاری
نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو پتوکی شہر میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی میں
سنت رسول کو شامل کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بھر پور شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ
اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں عظیم
الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لے لئے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن،
12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی بلال عطاری، حاجی محمد اسد عطاری اور
حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
پچھلےدنوں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کےتحت
محمود آبادکابینہ کی ڈویژن اعظم بستی کراچی میں غوثِ اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ
علیہ کےعرس کےسلسلےمیں اجتماعِ غوثیہ کااہتمام کیاگیاجس میں دارالافتاء
اہلسنت کے مولانا سعید عطاری مدنی، دعوتِ اسلامی کےذمہ داران اورائمہ مساجدسمیت
دیگرعاشقانِ رسول نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلےدنوں جلال پور
بھٹیاں میں ہفتہ وارسنتوں بھرااجتماع منعقدہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے
کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
بعدازاں رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران
کامدنی مشورہ ہواجس میں زون و ریجن ، نگرانِ مجلس اور شعبہ کارکردگی ذمہ داران
شریک ہوئے۔
اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی ونگران مجلس ڈاکٹر
آصف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئے ٹیلی تھون اور شعبہ کے مسائل کے حل کےلئےاہم
نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:سید
جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن، ساؤتھ افریقہ او ر تنزانیہ
کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
24نومبر
2021ء کو شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی
بہن کا ساؤتھ افریقہ او ر تنزانیہ کی شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا فالواپ اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کے
بارے میں کلام ہوا۔
تنزانیہ
کی اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلےمیں حصہ لینے کی نیت کی مزید
یہ بھی نیت کی کہ مدنی خبریں دینے میں جو کمزوری ہوئی ہے اسے دور کر تے ہوئے مدنی
خبریں دینےکی کوشش کریں گی ۔
شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن اور بنگلہ دیش کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت23 نومبر 2021ء کو شعبہ بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز
ذمہ دار اسلامی بہن کابنگلہ دیش کی شب و
روز ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدنی خبروں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
شعبہ بین
الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نےمدنی
پھول بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بنگلہ دیش میں دینی کاموں کی دھومیں مچی ہیں اسی
طرح وہاں کی مدنی خبریں بھی شب و روز کو موصول ہونی چاہیئے جس پر اسلامی بہن نے نیت
کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 23 نومبر 2021ء کو آسٹریلیا ریجن
کے نیوزی لینڈ کابینہ میں مدنى مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں كابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن اور مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے ”وقت کی قدر کیجیے“ کے موضوع پر بیان کیا اور لاک ڈاؤن کے بعد ہونے والے دینی
کاموں کی تفصیل اور ان میں بہتری لانے کے
حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو كاركردگی بہتر
کرنے اور دینی کاموں کے اہداف دئیے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 25 نومبر 2021ء بروز جمعرات
ملتان ریجن بھا ولپور زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
چشتیاں، بھاولپور، حا صل پور و دیگر جگہوں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے زون سطح
پر مشورہ لیا جس میں اللہ پاک کی نعمتو ں کا شکر ادا کر نے ،گنا ہوں سے بچنے اور
نیکیاں کرنے کی تر غیب دلا ئی ۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے اور تقرریاں مکمل کر نے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو حو صلہ افزائی کے لئے تحا ئف
بھی پیش کئےگئے ۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 14 نومبر 2021ء کو بذریعہ انٹرنیٹ
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامى
نے ”حضور غوث پاک کے ارشادات“کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں ”بیعت
کی اہمیت“ اور سلسلہ قادریہ میں داخل ہونے
کی ترغیب دلائی۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےسابقہ ذمہ داراسلامی
بھائی صادق عطاری کےبھائی کاانتقال ہو گیاجس پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری نے کورنگی نمبر 4 کےذمہ داران کےہمراہ اُن سےتعزیت کی۔
رکنِ شوریٰ نےمرحوم کی نمازِجنازہ غوث ِپاک روڈ
پرقائم جامع مسجد غوثِ پاک کےباہرپڑھائی
اوربعدنمازِ جنازہ دعائےمغفرت فرمائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمرحوم کےگھروالوں کوصبرکی
تلقین کرتےہوئےزیادہ سےزیادہ ایصالِ ثواب کرنےکاذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شعبہ اصلاح اعمال كے تحت مدنی
مشورے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے اصلاح اعمال منعقد کروانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش
كیا مزید نفلى روزوں کی تحريک کے حوالے سے بھی کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو اہداف
دئیے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت25 نومبر 2021 ء بروز
جمعرات پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے متعلقہ ذمہ دار اور شخصیات
کے درمیان دعوت اسلامی کی دلچسپ معلومات
اور تعارف بیان کیا نیز شخصیات کے مختلف سوالات پر ان کو جوابات دیئے۔اس کے علاوہ
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں آنے کی دعوت دی۔