جانشینِ
امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
امیرِ اہلِ سنّت سے آسان شادی
کے بارے میں سوال جواب
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں46ہزار
کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گلشن اقبال کراچی میں محفل نعت بسلسلہ بڑی گیاہویں
شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہُ عنہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کامدنی مشورہ،اراکینِ
زون وریجن ذمہ داران کی شرکت
گزشتہ دونوں دعوتِ اسلامی رابطہ برائے ہومیو پیتھک
ڈیپارٹمنٹ کےتحت مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکینِ زون و ریجن اور نگران شعبہ
نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
سلیم عطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کے12دینی دینی
کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےاپنےجدول کومضبوط
کرنےاورٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ عطیات جمع کروانےکاذہن دیاجس پروہاں
موجواسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:سید جنید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپائر کالج ، پنڈی بھٹیاں میں ٹریننگ سیشن کا
سلسلہ ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور انتظامیہ سمیت کالج کے اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم
حاصل کرنے اور کالج میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے نگران برمنگھم ریجن
یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سابق صدر پاکستان جسٹس رفیق تارڑ کے پوتے بیرسٹر
بلال فاروق تارڑMPA
سے پنجاب میں ملاقات کی۔
حاجی فضیل عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کےدینی و
فلاحی کاموں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اوردعوت اسلامی کی
خدمات کو خوب سراہا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی کےتحت
30نومبر2021ءبروزمنگل نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی نےدیگرذمہ داراسلامی
بھائیوں کےہمراہ لالہ موسیٰ میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی کاوزٹ کیاجہاں انہوں نے ناظمین ومدرسین
کےساتھ شعبےکی ترقی کےحوالےسےمیٹنگ کی۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نےمدرسۃالمدینہ کےطلبۂ
کرام کےدرمیان دینی حلقےکا انعقادکیاجس میں انہوں نےطلبہ کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی
اعتبارسےتربیت کرتےہوئےقراٰنِ پاک پڑھنےکےفضائل بیان کئے۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن
ڈویژن فلجی بھان سعید آباد ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شرکت کے فضائل بتائے اور دوسری ڈویژن میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنے کا ذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب لاڑکانہ زون دادو ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں دادو ڈویژن نگران،مدرسۃ
المدینہ ذمہ دار اور دوسری ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران
اسلامی بہن نے آسان نیکیاں کتاب سے مدنی پھول پیش کئےاور عملی کارکردگی شیڈول
سمجھا کر ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو دینے کا ذہن دیا۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 نومبر
2021ء کوپاکپتن زون، بنگہ حیات کابینہ ڈویژن
گروچک میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا اس میں
ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی دینے اور آٹھ دینی کاموں کو
مضبوط کرنےکا ذہن دیا گیا نیز اجتماع پاک و رسالہ کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے کی ترغیب
دلائی گئی اس پر ذمہ دراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 19 نومبر 2021ء بروز جمعہ کشمور زون ڈویژن گھوٹکی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون
مشاورت تا ذیلی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری نیز دینی کاموں میں ترقی کے متعلق مدنی پھول دئیے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو
بڑھانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کےذمہ
داراسلامی بھائیوں نے30نومبر2021ءبروزمنگل کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کادورہ
کیاجہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری(آئی ایس)ہوم ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری(ایڈمن)ایکسائز ٹیکسیشن
ڈیپارٹمنٹ اورسیکشن آفیسرایس ایم حسیب ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرافسران
سےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری اور سیکشن آفیسر ایکسائز سےاہم نکات پرگفتگوکرتےہوئےچندامورپرمشاورت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت 22 نومبر 2021 ءکو فیصل آباد
ریجن لیہ زون چوک اعظم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات سمیت کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ و زون سطح پر
تقرری کے حوالے سے اہداف دئیے نیز ٹیلی تھون یونٹ جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور ماہ
دسمبر2021ء میں نئے مدارس المدینہ کھولنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ازدیاد حب) اسلامی بہنیں)کے تحت 23
نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن نیا آباد کراچی
میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی
۔
پچھلےدنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےسیالکوٹ
زون میں ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق صادق، اسسٹنٹ کمشنر مرتضی ہاشمی اور ایم ایل اے مذہبی
وزیر کشمیر صاحبزادہ حامد رضا سےملاقات کی۔
اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات بتاتےہوئےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ
کاوزٹ کرنے کی دعوت دی۔
Dawateislami