دعوت اسلامى کے زير اہتمام 17 نومبر 2021 کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں آسٹریلیا ریجن ذمہ دار،سڈنی کابینہ ذمہ دار، اور ڈویژن ذمہ داراسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

دینی حلقے میں ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں کو غیر شرعی امور سے اجتناب کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں بذریعہ اسکائپ تین دن کا ”احکام وراثت کورس“ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو وراثت کی اسلام میں اہمیت ، وراثت کے حقدار اور وراثت کا حق مارنے والوں کے لئے قرآن و احادیث میں کیا وعیدیں ہیں؟، اس حوالے سے تفصیل سے بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ عطیات بکس کےزیرِاہتمام 25نومبر2021ءبروزجمعرات بلوچستان کے شہر  ڈیرہ اللہ یار میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شعبہ ذمہ داران سمیت دیگراہم ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نےاسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

اس دوران نگرانِ مجلس حاجی عبدالرؤف عطاری نےبھی ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اورنمایاں کارکردگی پراسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں نگرانِ مجلس نے گھریلو صدقہ بکس کے نگران عمران سرور عطاری کےہمراہ ڈیرہ اللہ یارزون عطیات بکس کےنیوآفس ورکشاپ، ویئر ہاؤس اور میٹنگ روم کا وزٹ کیااورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے رکنِ زون فدا حسین عطاری اور آفس ذمہ دار دانیال عطاری کودعاؤں سےنوازا ۔

دورانِ وزٹ ریجن ذمہ دار عطیات بکس  سید دانش عطاری اور ارشد عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری شعبہ ڈونیشن بکس،  کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے تحت گزشتہ دنوں دادو کابینہ ڈویژن میھڑ ، حیدرآباد زون کی کابینہ مٹیاری، چوہڑ جمالی شہدادپور کابینہ ڈویژن سكرنڈ، لیہ زون اور آفندی ٹاؤن کے علاقہ فیضان مدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جن میں تقریباً 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے، عاملات نیک اعمال بننےکا ذہن دیا ۔ مزید نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت  گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے ممتاز آباد اور مظفر گڑھ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ریجن تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کا انداز سمجھایااور پینڈنگ کاموں کا فولو اپ کیا۔ اس کے علاوہ ماہ دسمبر 2021ءمیں نئے مدارس کھولنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ کارکردگی بتائی نیز دینی کاموں میں اضافے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن ریجن، رکن زون، اراکین کابینہ و ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ حب جاہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے نکات بتائے۔ مزید تقرری مکمل کرنے پر کلام کیا نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اورکارکردگی فارم کے مطابق دینے کی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت22 نومبر 2021ء بروز پیر پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان اور شجاع آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا ریجن شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ بکرز آرڈر اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ آخر میں در پیش مسائل کے حل پر نکات پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام محمودآبادکراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران، رکنِ کابینہ اورمیڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ روحانی علاج کےریجن ذمہ دارنےدنیاکی مذمت کےحوالےگفتگوکرتےہوئےاسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنے کاذہن دیاجس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری نگران ڈویژن محمود آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے  بہترین تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت اور کردار سازی بھی ناگزیر ہے۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں طلبہ کی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئےوقتاً فوقتاً تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں 19،20،21نومبر2021 کو دارالمدینہ کے طلبہ کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروایا گیاجس میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی قافلے میں شرکا کو اللہ عزوجل کی رضا والی زندگی گزارنے کے لئے سنتوں کی اہمیت بتاتےہوئے مختلف سنتیں اورآداب سکھائے گئے۔

اس کےعلاوہ سیرت ِغوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ضمن میں اللہ عزوجل کی رضا حاصل کرنے کے لئے قربانی دینے کا ذہن دیا گیا اوردینِ اسلام کی بقامیں غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے کردار کو بیان کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی شرکائےقافلہ کو یہ ذہن بھی دیا گیا کہ ہمیں اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے اللہ والوں کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔(رپورٹ:محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


اولیائے  کرام رحمۃ اللہ علیھم کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل ِ راہ ہیں۔آنے والی نسلوں کوان تعلیمات پر عمل پیرا کرنے کے لئے ان کے دلوں میں اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کی محبت جاگزیں کرنا ضروری ہے۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں کے دلوں میں اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیھم کی محبت پیدا کرنے کے لئے ان کے ایام منائے جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں گیارہویں شریف کے موقع پر غوث ِاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہکی سیرت کے بارے میں اپنے طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے دارالمدینہ کےتحت کراچی کےمختلف کیمپسز میں گیارہویں شریف کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقاریب کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سے ہواجبکہ طلبہ نے نبی کریم ﷺکی بارگا ہ میں نعتوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔ طلبہ کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد ہواجس میں طلبہ نے غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہکا تعارف ،آپرحمۃ اللہ علیہکے بچپن کے واقعات اورآپ رحمۃ اللہ علیہکی سیرتِ مبارکہ پرسنتوں بھرے بیانات کئے۔

تقاریب میں طلبہ نے مختلف آرٹ ایکٹیویٹیز  کے ذریعے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہسے اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا  نیزاساتذہ کی جانب سے  طلبہ کو آپ رحمۃ اللہ علیہکی سیرت اپنانے اور آپ رحمۃ اللہ علیہکے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی  تاکیدبھی  کی گئی۔(رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

Under to supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted in the North America Region in the preivous days. The North America region nigran islamic sister along with the Kabinah nigran Islamic sisters of Canada and Division Nigran islamic sisters of North America had the privilege of attending it.

The region nigran Islamic sister did a follow up of the performance of the department of Donation box and gave attendees (Islamic sisters) the mindset to increase the collection of donation box from homes. Moreover, she encouraged and gave points to the Islamic sisters to increase and strengthen the religious work done by Dawat-e-Islami and bring improvement in it as well.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah inspiring ijtima’ was conducted in Den Haag, Holland on 21st November, 2021. Nearly, 15 islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic “The head of Saints (Wali) and told excerpts from the life of Ghous e Azam. Moreover, she motivated them (Islamic sisters) to keep themselves associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, participate in the religious work and informed them about the religious work done by Dawat-e-Islami.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah inspiring ijtima’ was conducted in Caspe and Taragona – the areas of the Division Tartosa, Spain. Nearly, 19 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic “the worldly and religious benefits of knowledge” and informed attendees (Islamic sisters) regarding the religious work done by Dawat-e-Islami and motivated the attendees (Islamic sisters) to participate in the religious work as well.