پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی تربیت و رہنمائی کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتےہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے بارے میں
اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا جائزہ لیا نیز سالانہ ڈونیشن کے طریقۂ کار پر بھی
مشاورت کی۔
عزیز بھٹی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی لاہور سٹی کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی
اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو
ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔
شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 6 دسمبر 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ مہم کے حوالے سے
کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
اقبال ٹاؤن، لاہور سٹی کی اسلامی
بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو
ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2024ء کو شعبہ علا قائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ملک ، صوبہ و ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے محارم مدنی قافلہ مہم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید
بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
4 دسمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سندھ سطح کی
فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراور صوبہ سندھ کی نگران اسلامی بہنوں نے
بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
5 دسمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران
اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل
افیئرز کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول پڑھ کر سنائے گئے جس کے بعد ذمہ دار اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز کی
جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول٭کورسز کی کارکردگی اور مختلف کورسز کروانا٭دینی کاموں
کے سلسلے میں سفر کرنا٭ڈیلی کلاس کی کارکردگی٭سیکھنے سکھانےکا حلقہ کورس٭چھٹیوں
میں کورس سمر کیمپ کروانا٭گلی گلی مدرسۃ المدینہ بڑھانا٭ایک دن کا رہائشی کورس
کروانا۔
اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت (نئی تقرری) کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3
دسمبر 2024ء کو بیرونِ ممالک میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت (نئی تقرری) کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً مکتبۃ المدینہ، علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت اور نگران کی معاونت میں گھر درس ذمہ دار کی تقرری کا اعلان کیا گیا جس کے
بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
شعبوں کی کارکردگی بنانے کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین اور مجلس
انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
2 دسمبر 2024ء
کو دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت کی تمام اراکین
اور مجلس انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ شہر او ر بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ
شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 2023ء
کی کارکردگی سے 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز 2024ء
کے اہداف میں نمایاں کارکردگی دینے والی
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن
دیا۔ آخر میں اراکین عالمی مجلس کے ملک و
بیرون ملک سفر کے اہداف اور سفر کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کے تحت 2025ء میں ہونے
والے اسلامی تہواروں (Islamic events) کی متوقع تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں
رمضانُ المبارک، عید الفطر، عید الاضحیٰ، عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اور مختلف بزرگانِ دین کے اعراس سمیت دیگر
Islamic events شامل ہیں۔
٭16 جنوری 2025ء بمطابق 15 رجب المرجب 1446ھ یومِ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ٭23
جنوری 2025ء بمطابق 22 رجب المرجب 1446ھ یومِ امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ٭28
جنوری 2025ء بمطابق 27 رجب المرجب 1446ھ یومِ معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم٭14
فروری 2025ء بمطابق 14 شعبانُ المعظم 1446ھ شبِ برأت٭2 مارچ 2025ء بمطابق 1 رمضانُ
المبارک 1446ھ یکم رمضانُ المبارک٭22 مارچ 2025ء بمطابق 21 رمضانُ المبارک 1446ھ
یومِ مولا علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ٭28 مارچ 2025ء بمطابق 27 رمضانُ المبارک 1446ھ شبِ لیلۃُالقدر٭31 مارچ
2025ء بمطابق 01 شوالُ المکرم 1446ھ عید الفطر٭07 جون 2025ء بمطابق 10 ذوالحجۃ الحرام
1446ھ عید الاضحیٰ٭15 جون 2025ء بمطابق 18 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ یومِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ٭27
جون 2025ء بمطابق 01 محرم الحرام 1447ھ یومِ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ ٭06
جولائی 2025ء بمطابق 10 محرم الحرام 1447ھ یومِ شہدائے کربلا رضی اللہ عنہم ٭20
اگست 2025ء بمطابق 25 صفر المظفر 1447ھ یومِ امام احمد خان رحمۃ اللہ علیہ ٭05
ستمبر 2025ء بمطابق 12 ربیع الاول 1447ھ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم٭04
اکتوبر 2025ء بمطابق 11 ربیع الآخر 1447ھ یومِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ٭
14 دسمبر 2025ء بمطابق 21 جمادی الآخر 1447ھ یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن دفن کے تحت 11 دسمبر 2024ء کو نیو کراچی میں قائم جامع مسجد مبارک میں
کفن دفن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں قرأت اور امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتےہوئے
انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کی مسلم فیونرل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔
Dawateislami