5 دسمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ابتداءً عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول پڑھ کر سنائے گئے جس کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کورسز کی کارکردگی اور مختلف کورسز کروانا٭ ڈیلی کلاس کی کارکردگی٭سیکھنے سکھانےکا حلقہ کورس٭بچیوں کی چھٹیوں میں کورس سمر کیمپ کروانا٭گلی گلی مدرسۃ المدینہ بڑھانا٭ایک دن کا رہائشی کورس کروانا٭بچیوں کے گھر والوں کے لئے فزیکل کورس کروانا٭ رمضان فیسٹیول اور رمضان کے لئے ورکشاپ کروانا ۔