دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 5 دسمبر 2024ء کو لاہور سٹی کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اقبال ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور اُن کا حل بتایا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

5 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک وصوبائی اور ڈویژن سطح کی ذمہ داران و نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے محارم قافلہ مہم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام کو مزید بہتر انداز سے کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دنیا بھر میں خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر 2024ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ملک و صوبہ سندھ سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے بارے میں کلام کیا اور بجٹ سمیت دینی کاموں میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا نیز اُن کا حل بھی بتایا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر  2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کے مسائل اور سالانہ ڈونیشن کے طریقۂ کار پر گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ٹاؤن سوسائٹی اسلام آباد میں 14 دسمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت  ایک لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد سٹی نگران، صوبائی سطح و راولپنڈی ڈیژن نگران، میٹروپولیٹن نگران، شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات، شعبہ شارٹ کورسز للبنات، شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات اور شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داران سمیت دیگر سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دلاتے ہوئے دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا جس کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت و افادیت پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ پاکستان سطح کی نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے سوسائٹیز کے مدنی پھول بیان کئے اور دینی کام بڑھانے کے طریقے بتائے۔

علاوہ ازیں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ گرلز اسلام آباد کے تحت ٹیلی تھون 2024ء اور دینی کاموں کی کارکردگی پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کی گئی نیز آئندہ کے اہداف پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں پروفیشنل ٹرینر اسلامی بہنوں نے ”سیلف گرومنگ“ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ٹریننگ دی جبکہ اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی اصلاحِ معاشرہ میں نمایاں کردار ادا کرنے اور لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت کا کام احسن انداز سے کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر 2024ء میں دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان جو جو دینی کاموں ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 لاکھ 29 ہزار 289 (1029,289)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 36 ہزار 841 (136,841)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 479 (12,479)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 9 ہزار 399 (109,399)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 115 (11,115)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 17 ہزار 577 (417,577)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:36 ہزار 935 (36,935)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 49 ہزار 244 (749,244)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1 لاکھ 3 ہزار 333 (103,333)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی تعداد:1 ہزار 700 (1,700)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23 ہزار 366 (23,366)۔

پاکستان کے شہر لودھراں میں قائم جامع مسجد سواگیہ افضل العلوم  نزدمین مارکیٹ اسٹیڈیم روڈ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن (8 تا 14 دسمبر 2024ء) کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے رہائشی اسلامی بھائیوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں معلم مدنی کورسزپاکستان مولانا محمد طیب عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو مختلف فرض علوم سکھائے جن میں وضو کے فرائض، سنتیں، وضو کا مکمل طریقہ، غسل کے فرائض، فرائضِ نماز ، شرائطِ نماز ، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز اور تیمم کے مسائل سمیت دیگر اہم چیزیں شامل تھیں۔

مولانا محمد طیب عطاری مدنی نےاذکارِ نماز کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف دعائیں اور قراٰنِ پاک کی آخری 10 سورتیں یاد کروائیں جبکہ کورس کے ساتوں دن تہجد اور اشراق و چاشت کے نوافل بھی پڑھائے گئے۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تعلیمی دوروں(Educational Visits) سے طلبہ کی معلومات، مشاہدے اور اسکول میں پڑھائے جانے والے اسباق کی تفہیم کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اپنے طلبہ کو ہر سال تعلیمی دوروں کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ انہیں نئی جگہوں اور نئے ماحول میں جانے کا موقع مل سکے،وہ گروپ میں کام کرسکیں،اُن کی کمیونی کیشن اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوسکے۔

ان دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں سالانہ تعلیمی دوروں (Educational visit) کا سلسلہ جاری ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭حیدرآباد ڈویژن کے طلبہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور PAF میوزیم کا دورہ کیا۔طلبہ نے PAF میوزیم میں پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مختلف ہتھیاروں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بعدازاں طلبہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آئے جہاں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات المدینہ العلمیہ، تراجم اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا ۔

٭دار المدینہ ، ملیر کیمپس ، کراچی کے طلبہ نے پاکستان میری ٹائم میوزیم کا تعلیمی دورہ (Educational visit)کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی سمندری تاریخ اور ورثے سے واقفیت حاصل کی جبکہ طلبہ نے بحری ہتھیاروں، ہوائی جہازوں، تاریخی آبدوزوں اورپاک بحریہ کی کامیابیوں سے آگاہی حاصل کی ۔

٭دارالمدینہ، سیالکوٹ کے طلبہ نے گرین ہلز،گلوز مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مینوفیکچرنگ کی جدید ٹیکنیک کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

٭دارالمدینہ ،گجرات کیمپس کے طلبہ نے اسلام آباد کا تعلیمی دورہ (Educational visit)کیا جہاں انہوں نے دربار گولڑہ شریف ،شکرپڑیاں نیشنل پارک،سیدپورولیج اور ایوب نیشنل پارک کا دورہ کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے،تعلیماتِ اسلام کے بارے میں  آگاہی دینےاور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کا عامل بنانے کے لئے ہر جمعرات کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا جاتا ہے جس کے بعد نعت شریف، منقبت اور بیانات کئے جاتے ہیں جبکہ ذکر اللہ، رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔آخر میں عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں جن میں انہیں سنتیں وآداب اور دعائیں سکھائی جاتی ہیں۔

آج مؤرخہ 19 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع پشاور، صوبہ خیبرپخونخوا میں قائم عطاء پیلس شادی ہال کبوتر چوک سے براہِ راست (Live)نشر کیا جائے گا۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز 8:30 بجے تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا جائے گا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، ایوبیہ اسٹاپ، ٹنڈو محمد خان میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، ملن شادی ہال، فوارہ چوک ایبٹ آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد عمر ِ فاروق، چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، بے جی شادی ہال، حق باہو کالونی بحریہ روڈ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی دعوت دیں۔

احادیثِ مبارکہ میں علمِ دین کے فضائل :

فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے :جوشخص طلبِ علم کے لئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ (ترمذی،کتاب العلم،باب فضل طلب العلم،الحدیث:۲۶۵۶،ج۴،ص۲۹۴)اللہ عَزَّوَجَلَّ قِیامت کے دن بندوں کو اٹھائے گا پھر عُلَما کوعلیحدہ کرکےان سے فرمائے گا: اے عُلما کے گروہ! میں تمہیں جانتا ہوں اسی لئے تمہیں اپنی طرف سے علم عطا کیا تھا اور تمہیں اس لئے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں مُبْتَلا کروں گا۔ جاؤ! میں نے تمہیں بخش دیا۔(جامع بیان العلم و فضلہ، الحدیث:۲۱۱،ص۶۹)

ان فضائل سے مَعْلُوم ہواکہ عِلْمِ دِین حاصل کرنا ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کا سبب، بخشش و نجات کا ذریعہ اور جنت میں داخلے کاضامن ہے۔عِلْمِ دِین کے فضائل کی تو کیا بات ہے ! صَدرُ الشَّریعہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِرْشاد فرماتے ہیں: علم ایسی چیز نہیں جس کی فضیلت اور خوبیوں کے بیان کرنے کی حاجت ہو، ساری دنیاہی جانتی ہے کہ علم بہت بہتر چیز ہے اس کا حاصل کرنا بلندی کی علامت ہے۔ یہی وہ چیزہے جس سے انسانی زندگی کامیاب اور خوشگوار ہوتی ہے اور اسی سے دنیا وآخرت بہتر ہوجاتی ہے۔ (اس علم سے)وہ علم مُراد ہے جو قرآن و حدیث سے حاصل ہو کہ یہی وہ علم ہے جس سے دنیا و آخرت دونوں سنورتی ہیں اور یہی علم ذریْعۂ نجات ہے اور اسی کی قرآن و حدیث میں تعریفیں آئی ہیں اور اسی کی تعلیم کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔(بہار شریعت ،۳/۶۱۸، ملخصاً)

الحمدللہ رب العالمین انہی فضائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے علمِ دین کے حصول کے لئے مجلس جامعۃ المدینہ کراچی سٹی اور شعبہ تخصص فی الحدیث کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن عالمی مدنی مرکز کراچی میں ایک انتہائی اہم اور منفرد کورس ”اصول الجرح والتعدیل کورس“ کا آغاز کیا گیا ہے۔

کورس کی پانچویں کلاس میں کثیر علمائے کرام،اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی جس میں شعبہ تخصص فی الحدیث کے HOD، ماہر فن اصول الجرح والتعدیل شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسان عطاری مدظلہ العالی نے مختلف نکات پر محققانہ گفتگو کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭طرق ثبوت الجرح والتعدیل ٭طرق مردودۃ الجرح والتعدیل٭اسباب الطعن ٭کیا بغیر سند کے حدیث کسی صورت معتبر نہیں ؟ ۔

آخر میں سوالات کا سیشن ہوا جس میں سوالات کے تسلی و تشفی بخش جوابات دئیے گئے۔(رپورٹ: مولانا محمد قاسم اقبال عطاری مدنی ناظمِ امور تخصص فی الحدیث)

16 دسمبر 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے / پہنانے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں فیونرل ایپلی کیشن کا تعارف کروایا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ، سندھ  کے علاقے گھارو (Gharo) میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ ہاشم ٹھٹھوی میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست 15 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی جس میں شرکائے کورس سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس نشست میں شعبہ مدنی کورسز کے معلم اظہر سلیم عطاری نے ” اسلام کی خوبیاں اور اللہ پاک کے احسان “ کے متعلق بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تعارف پیش کیا نیز اس طرح کے مزید کورسز کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی بھی کی۔

اس موقع پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمِ اعلیٰ، ڈویژن ذمہ دار اور ناظمِ جدول موجود تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکنِ شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)