دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے طلبہ
کا کراچی کتاب میلے کا دورہ
طلبہ کے لئے کتاب میلے میں شرکت وقت کا مفید
استعمال اور ایک بہترین سرگرمی ہے۔اس کے ذریعے طلبہ میں کتاب سے محبت پیدا ہوتی ہے
اور مطالعے کی عادت کو پروان چڑھایا جاتا
ہے۔
پچھلے دنوں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر (کراچی عالمی کتب میلے) کا
انعقاد ہوا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، گلشن اقبال کے طلبہ نے اساتذہ کے ہمراہ دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس،مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا دورہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے
سلسلے میں 27 دسمبر 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا Federal Board of Revenue کا شیڈول رہا۔جہاں انہوں نے کمشنر راشد حسین
جمالی (Commissioner, Federal Board of
Revenue, Government of Pakistan) سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف امو رپر مشاورت ہوئی اور ذمہ
دار اسلامی بھائی نے کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی جس
کو انہوں نے سراہا۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے کمشنر کو دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت
22 دسمبر 2024ء کولاہور ڈویژن کے تمام شفٹ و برانچ ناظمین اور صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کے لئے ”5S Methodology Management course“ منعقد ہوا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو اپنے آفس کے ماحول
کو بہتر بنانے اور شعبے کی ترقی میں اضافہ
کے حوالے سے آگاہی دی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 دسمبر 2024ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے تمام شفٹ و برانچ ناظمین
اور ڈویژن و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد شعبے کے نگران مولانا یاسر
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کی اور احسن انداز میں رمضان عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام پر شعبے کے دینی کاموں میں
نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے
اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملک و بیرونِ ملک میں تعلیماتِ اسلام کی تبلیغ
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2024ء کو
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی فیضانِ مدینہ گجرات برانچ میں ایک میٹ اپ ہوا جس
میں 5 ڈویژنز کے ناظمین، برانچ ناظمین اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ابتداءً ڈویژن ذمہ دار مولانا
شہباز عطاری مدنی نے ”نماز کی پابندی“ کے حوالے سے بیان کیااور اس کے بعد
رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز اس میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔
نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا
غلام الیاس عطاری مدنی نے برانچز میں صفائی اور برانچز کے سامان کو کس انداز سے محفوظ کیا جائے اس پر حاضرین کی
رہنمائی کی۔
آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں نگرانِ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے ناظمین کی جانب سے
ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گوٹھ فوٹو خان وگن، نوشہرو فیروز میں 7 دن کے فیضانِ
نماز کورس کی اختتامی نشست
ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سندھ کے گوٹھ فوٹو خان وگن
میں قائم جامع مسجد فیضانِ رضا میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست 26 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار، شعبہ
مدنی کورسز کے ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےڈسٹرکٹ قافلہ ذمہ دار،
ہومیوپیتھک کے ڈویژن ذمہ دار اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔
کورس کے ساتوں دن معلم اظہر سلیم عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو مختلف فرض علوم سکھائے جن میں وضو کے فرائض و سنتیں، وضو توڑنے
والی چیزیں، غسل کے فرائض، غسل کا سنت طریقہ، اس کی چند احتیاطیں، نماز کے شرائط و
فرائض، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز، نماز کا پریکٹکل اور مدنی قاعدہ شامل تھا۔
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
میرپورخاص سٹی میں میں 3 مقامات پر 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں
مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق ان کورسز میں معلمین نے اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں 12
دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈسٹرکٹ جھنگ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
فیصل آبا د ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ جھنگ میں 22
دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ
داران شریک ہوئے۔
نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے متعلق کلام کیا
اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اس میں بہتری
لانے کا ذہن دیا نیز نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شعبے کے آفس و
کارخانہ کا وزٹ کیا اور بکسز کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے
جھنگ شہر میں موجود مختلف سرکاری اسکولوں میں جاکر اسٹوڈنٹس و ٹیچرز سے ملاقات کی
اور شعبے کے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت
کے لئے نیوبکسز لگائے اور اسٹوڈنٹس کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور کے ڈسٹرکٹ ، ٹاؤن ، سب ٹاؤن اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں کی میٹنگ
جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کے ڈسٹرکٹ
نگران، ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن نگران، یوسی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا
گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے
متعلق گفتگو کی جس میں انہوں نے ذمہ داران
کو ماہِ رجب المرجب اور شعبان المعظم 1446ھ میں سحری و افطار اجتماعات کرنے کا ذہن
دیا۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت
و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات کرنے اور عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے لئے لاہور سے اسپیشل ٹرین چلانے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب کے شہر کوٹ رادھا کیشن میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 24 دسمبر 2024ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ قصور ڈسٹرکٹ کے تحصیل و سب تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
ڈسٹرکٹ نگران محمد منہال عطاری اور ڈویژن ذمہ
دار محمد رضا عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ کم و و بیش500 بکسز لگانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ) کا
ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب
محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سےقرآن پاک کی تفسیر کی کتاب ”تفسیر نور العرفان“ سے چند
مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام ”تفسیر نورُ العرفان سے 92 مدنی
پھول(قسط 01)“
تیار
کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 92 مدنی پھول
(قسط 01)“
پڑھ
یا سُن لے اُسے قرآنِ کریم کی برکتوں سے مالا مال کر اور اُس کی ماں باپ سمیت
بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر
لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں مختلف
کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 21 دسمبر 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں
اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کی اہمیت بتائی۔
Dawateislami