صوبۂ پنجاب کے شہر کوٹ رادھا کیشن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 24 دسمبر 2024ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ قصور ڈسٹرکٹ کے تحصیل و سب تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

ڈسٹرکٹ نگران محمد منہال عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ کم و و بیش500 بکسز لگانے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ نگران نے حاضرین کو ماہِ دسمبر 2024ء میں ہی دعوتِ اسلامی کے تمام اداروں میں بکسز مکمل کرنے کا ہدف دیا جبکہ 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)