ملک و بیرونِ ملک میں تعلیماتِ اسلام کی تبلیغ
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2024ء کو
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی فیضانِ مدینہ گجرات برانچ میں ایک میٹ اپ ہوا جس
میں 5 ڈویژنز کے ناظمین، برانچ ناظمین اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ابتداءً ڈویژن ذمہ دار مولانا
شہباز عطاری مدنی نے ”نماز کی پابندی“ کے حوالے سے بیان کیااور اس کے بعد
رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز اس میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔
نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا
غلام الیاس عطاری مدنی نے برانچز میں صفائی اور برانچز کے سامان کو کس انداز سے محفوظ کیا جائے اس پر حاضرین کی
رہنمائی کی۔
آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں نگرانِ
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے ناظمین کی جانب سے
ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)