فیصل آبا د ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ جھنگ میں 22 دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے متعلق کلام کیا اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز نگرانِ شعبہ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شعبے کے آفس و کارخانہ کا وزٹ کیا اور بکسز کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے جھنگ شہر میں موجود مختلف سرکاری اسکولوں میں جاکر اسٹوڈنٹس و ٹیچرز سے ملاقات کی اور شعبے کے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے نیوبکسز لگائے اور اسٹوڈنٹس کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)