23 شعبان المعظم, 1446 ہجری
لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 دسمبر 2024ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے تمام شفٹ و برانچ ناظمین
اور ڈویژن و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد شعبے کے نگران مولانا یاسر
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کی اور احسن انداز میں رمضان عطیات
جمع کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماع کے اختتام پر شعبے کے دینی کاموں میں
نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے
اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)