15 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت (نئی تقرری) کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Tue, 17 Dec , 2024
23 hours ago
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3
دسمبر 2024ء کو بیرونِ ممالک میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت (نئی تقرری) کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً مکتبۃ المدینہ، علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت اور نگران کی معاونت میں گھر درس ذمہ دار کی تقرری کا اعلان کیا گیا جس کے
بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
شعبوں کی کارکردگی بنانے کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔