اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری 2023ء بروز
جمعرات شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ، صوبائی و ڈویژن
سطح اور تمام صوبہ / سٹی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےپاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ
انٹرنیٹ ”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے اور اپنی
ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے بروقت لینے کی ترغیب دلائی۔
عمان میں ہونے والے دینی
کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ
5 جنوری 2023ء
بروز جمعرات عمان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
نشتر بستی کراچی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار
کی خصوصی آمد
خواتین میں نیکی کی دعوت
عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
4 جنوری 2023ء کو نشتر بستی کراچی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی
بہنیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن سے کیا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ
پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
برطانیہ،امریکا، جنوبی
افریقا، بنگلہ دیش اور نیپال کے بعد اب کینیا کے شہر ممباسامیں بھی دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا
آغاز ہورہا ہے۔
اس کیمپس میں CBCاور اسلامک نصاب کی خوبیوں کے
ساتھ قرآنی تعلیم، کردار سازی، ذہنی اور جسمانی سرگرمیوں پر بھی
خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اس کیمپس میں نئے تعلیمی
سال 2023ء میں طلبہ کی پلے گروپ پی پی ون، پی پی ٹو اور گریڈ1 میں رجسٹریشن کے لئے
رابطہ کیجیے: Kizingo،نزد کوسٹ اکیڈمی، شہینا جیون روڈ، ممباسا، کینیا۔
شعبہ
تحفظِ اوراق مقدسہ کے تحت مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار لاہور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2023ء کو شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے مسلم
ماڈل ہائی اسکول اردو بازار لاہور کا دورہ کیا جہاں پرنسپل محمد حبیب کلیار سمیت وہاں موجود دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات محمد ناصر عطاری نے پرنسپل صاحب
کو دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے تعارف کے ساتھ
ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز
اسکول میں تحفظ اوراقِ مقدسہ کے لئے جدید ڈرم لگوانے کا ذہن دیا ۔
بعدازاں
پرنسپل صاحب نے ذمہ داراسلامی بھائی کو اسکول کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا
اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کو سراہا۔ آخر میں انہیں مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب’’ جنت کی
تیاری‘‘ تحفے میں پیش کی جس پرنسپل
صاحب نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایچ آر کے تحت 5 جنوری 2023ء بروز جمعرات کشمیری بلڈنگ نزد فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمد سید رضوان عطاری مدنی،آصف عطاری مدنی اور اجمل عطاری نے شرکت کی ۔
رکنِ شعبہ
ایچ آر محمد مراد عطاری مدنی نے’’ توکل‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو 12دینی
کاموں کی کارکردگی ای،ایس ،ایس سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا نیز سال 2023ء کے نیو اہداف کے حوالے سے بھی تربیت کی۔ (رپورٹ
: سیدرضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
5جنوری
2023 ءبروز جمعرات رضوی بلڈنگ ہیڈ آفس ایچ
آر ڈیپارٹمنٹ کراچی میں ماہانہ
میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینٹرل ایچ آر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر
نیٹ اورشعبہ ایچ آر عطاری مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ماہانہ میٹنگ میں رکنِ شعبہ ایچ آر محمد عرفان عطاری نے ’’رزق
میں اضافے کے اسباب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اوروسائل کو محدود
کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف
دیئے۔
مزید
اس موقع پر اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے جبکہ اسلامی بہنوں کو 8دینی کام کرنے اور اسکی
کارکردگی بذریعے ای ایس ایس جمع کروانے کا ذہن بھی دیا ۔ (رپورٹ
: رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
7
جنوری 2023ء بروز ہفتہ ضلع موسی خیل بلوچستان کے علاقہ راڑہ شم میں واقع مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران ڈسٹرکٹ اور نگرانِ ڈویژن کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ غلام الیاس
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی،
محارم کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے منعقد کرنے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدنی
کورسز پر مشاورت کی۔(رپورٹ:شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
امریکی ریاست کیلیفورنیا (California) کے شہر سکرامنٹو (Sacramento) میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں یو ایس
اے (USA) مشاورت کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ یو ایس اے (USA) میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے 12 دینی کاموں پر گفتگو کی گئی اور مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف پر
تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگرانِ یو ایس
اے ریجن حافظ نصیر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
ذیشان عطاری سوشل میڈیا ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے 8 جنوری 2023ء بروز اتوار نوکھر
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراقِ
مقدسہ نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں محمد آفتاب عطاری نے ’’ اوراقِ
مقدسہ کے فضائل و برکات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے دینی کام کو مزید مضبوط کرنے اور اوراق
مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے کا
ذہن دیا نیز ان کو محفوظ مقام پر پہنچانے پر اسلامی بھائیوں سے تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران
نے اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرنے کی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
7
جنوری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ
گوجرانوالہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
محمد
آفتاب عطاری نے’’ اوراق ِمقدسہ کے فضائل و برکات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جبکہ اوراقِ
مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے نیز
انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے ۔
آخر
میں محمد آفتاب
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد آفتاب
عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
چوک
اعظم میں قائم مدرسۃُالمدینہ فیضان ِعشق
ِرسول بوائز میں تقسیمِ اسناد اجتماع
دنیا
بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام7جنوری
2023ء کو چوک اعظم چک 283 میں قائم مدرسۃُالمدینہ فیضان ِعشق ِرسول بوائز میں تقسیم ِاسناد اجتماع کا سلسلہ ہوا۔
اجتماع میں مدرسۃُالمدینہ بوائزکے طلبہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع پاک کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک
و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا، بعدازاں ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’ قرآن
کے حقوق‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان شرکا کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک عزم کا اظہار کیا۔
آخر
میں ناظرہ و حفظِ قرآن مکمل کرنے والے
بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں اسناد و تحائف تقسیم کئے گئے۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami