ضلع مظفر گڑھ جنوبی پنجاب
کے سب سے بڑے رہائشی ادارے علی پور کالج کے ڈائریکٹر سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے
سلسلے میں ضلع مظفر گڑھ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے رہائشی ادارے علی پور کالج کا
دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی
قاری محمد سلیم عطاری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر
آصف سلیم سےملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا مختصر تعارف کروایا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 دسمبر2022ء بروز پیر مدرسۃُ
المدینہ پتوکی میں مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں سب تحصیل کے نگران اورذمہ داران نے شرکت کی۔
تحصیل
نگران محمد امتیاز عطاری نے ذمہ داران سے سابقہ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور
انہیں خوب خوب دینی کام کرنےکا ذہن دیا نیز مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف بھی مہیا کئے
جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپوٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد
کے مسلم اکیڈمی اینڈ کالج میں عظیم الشان قافلہ اجتماع

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد کے مسلم اکیڈمی اینڈ کالج میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ایف اے، بی اے اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک سے
اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و
سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار نے
اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے
انہیں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مارگلہ کیبل
ہیڈن کے سی ای او وسیم مروت سے
ملاقات

پچھلے
دنوں نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم
رضا عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مارگلہ
کیبل ہیڈن کے CEO
وسیم مروت سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر انجم رضا عطاری نے وسیم مروت سے مدنی چینل شروع کے نمبر پر چلانے پر ان کا
شکریہ ادا کیا اور انہیں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں امیر ِاہلِ
سنت دامت برکاتہم
العالیہ کی کتاب ’’نماز کا طریقہ‘‘ تحفے میں پیش
کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپوٹ: محمد عنایت عطاری مدنی چینل عام
کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت 21 دسمبر2022ء کو جامعۃ ُالمدینہ فیضانِ
مدینہ پنیالہ شریف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری
نے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ ٔکرام میں سنتوں بھرا بیان کیا نیز مدنی چینل دیکھنے اور اس کی دعوت عام کرنے کا
ذہن دیا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا گروپس کے
ذریعے دعوتِ اسلامی کا ڈیٹا عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد
عنایت عطاری مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
صوبہ خیبر پختونخوا کے
ضلع مانسہرہ میں 2 مقامات پر ٹیچرز اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 2 مقامات پر ٹیچرز
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس
اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کی نیز
انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ٹیچرز ٹریننگ کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
برمنگھم یوکے میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی بی بی سی ریڈیو
کے پروگرام میں شرکت

عالمی سطح پر نیکی کی
دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پبلک
ریلیشنز UK سیّد فضیل
عطاری اور نگرانِ پبلک ریلیشنز ویسٹ مڈلینڈز UK وسیم عطاری نے برمنگھم UK میں BBC ریڈیو کے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر منشیات اور نشہ کے استعمال کو روکنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس کے بارے میں ایک انٹرویو کیا گیا جس
میں مدلینڈز یوکے بھر میں شروع کی گئی حالیہ مہم نائٹرس آکسائیڈ کے حوالے سے گفتگو
کی گئی جسے ”لافنگ گیس“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دورانِ انٹرویو ذمہ داران
نے اس دوا کے نتائج کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس کے استعمال کو کیسا روکا جائے اس
پر کلام کیا نیز ذمہ داران نے بتایا کہ ہم اپنے معاشرے میں اس کے استعمال کو کم
کرنے کے لئے کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید اس انٹرویو میں دعوتِ اسلامی اور اس کے
شعبے ایف جی آر ایف کے بارے میں بھی ایک جائزہ پیش کیا گیا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح
پورے یوکے میں قومی و بین الاقوامی سطح پر معاشرے کی اصلاح کے لئے کام کر رہی ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
جامعۃُ
المدینہ فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

20
دسمبر 2022ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے
طلبۂ کرام میں سنتوں بھرابیان کیا۔
دورانِ
بیان مدنی چینل دیکھنے اور اس کی دعوت عام
کرنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا گروپس کے
ذریعے اسلامی لٹریکچر پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا ڈیٹا عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد
عنایت عطاری مدنی چینل عام کریں صوبہ خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فتحِ
جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ زائرین کی نشست کا سلسلہ

پچھلے
دنوں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت فتحِ جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ زائرین کی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مبشر حسن عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور نشست میں شریک اسلامی بھائیوں کو
عمرے کے احکام،احرام کا عملی طریقہ اور چند اہم مسائل بتائے نیز مدینے پاک کی حاضری
کے آداب بھی بیان
کئے ۔
بعدازاں
شرکاکو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونےاور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری
مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پنڈی گھیب میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عازمین عمرہ کے
لئے عمرہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ حج و عمرہ کے تحصیل ذمہ دار حاجی تنویر عطاری
اور مولانا اسماعیل عطاری مدنی نے شرکا کو
عمرے کے احکام،احرام کا طریقہ اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔
آخر
میں زائرین عمرہ کو کتاب ’’رفیقُ المعتمرین ‘‘پیش کی گئی
اور حج و عمرہ ایپ کا تعارف کروایا گیا۔(رپوٹ: مجلس حج و عمرہ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

گزشتہ روز شعبہ مدنی
قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے صوبائی اور ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی، رسالہ مطالعہ کارکردگی، تقرری، خود
کفالت اور ذمہ داران کے پیشگی شیڈول پر کلام کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے
شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 26 دسمبر 2022ء کوضلع لیہ چوک اعظم
میں سحری اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران و مقامی عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
سحری اجتماع میں
اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔اس موقع پر ڈویژن نگران حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’نفل
روزں کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کو نفل عبادت کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملاً
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں اسلامی
بھائیوں نے سحری کی اور اذانِ فجر کے بعد مسجد کے باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ
فجر کے لئے جگایا۔
بعد
نمازِ فجر تفسیر کا حلقہ ہوااور اشراق و چاشت کی نماز پر
اختتام ہوا۔ (رپوٹ:
غلام عباس عطاری ڈویژن ڈی جی خان اصلاح اعمال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)