25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری بروز
جمعرات صوبۂ بلوچستان کی قلات ڈویژن کی
آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ڈویژن و ضلع نگران اسلامی بہنوں کے سفرِ شیڈول کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنی ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، سابقہ اہداف کا فالو اپ لینے نیز ماہانہ کارکردگی میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر تبادلۂ خیال کیا ۔بعدازاں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔