25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کے سلسلے میں 6 جنوری 2023ء بروز
جمعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق اہم نکات
پر مشاورت کی جبکہ عالمی آفس کی ناظمہ اسلامی بہن نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی
کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری
کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔