26 دسمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار قاری عبدُالماجدعطاری نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز شعبے کی پچھلے ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ ملتان میں پردے میں موجود پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیا۔ مزید محارم کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ : شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سیشن کورٹ سبی کے آفس سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ سید فرید بخاری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے سید فرید بخاری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سبی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سبی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محمد وقار عطاری نے ایس ایس پی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی نیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری اور سیشن کورٹ سبی کے لائبریرین ملک عبدالباسط بیگ بھی موجود تھے۔ (رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی کی منڈی بہاؤالدین میں مولانا شفیقُ الرحمن سیالوی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد نورِ مصطفیٰ عربی ٹیچر گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول سعدُاللہ پور)سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے امام صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی،اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی پیش کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء  کے زیرِ اہتمام سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ پیر محمدابوبکر حیدر رضوی (مہتمم دارُالعلوم غوثیہ رضویہ کدھر شریف ،ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ پیر محمدابوبکر صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جدید کاموں سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفتاًپیش کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے صاحبزادہ سید قمر رضا سیالوی صاحب (مہتمم جامعہ حسینیہ قمریہ تعلیمُ القرآن بھیکھو موڑ ،ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ظہیر عباس عطاری نے صاحبزادہ سید قمر رضا سیالوی صاحب کو دعوت ِاسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی اصلاحی و فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل جدید اپلیکیشنز کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی کاوششوں کو سراہا۔

آخر میں ذمہ داران نے صاحبزادہ سید قمر رضا سیالوی صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


27 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت تحصیل کہوٹہ راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار محمد اویس عطاری نے ماتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی سابقہ شعبہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔ بعدازاں ذمہ داران کے ہمراہ قرآن محل کا وزٹ کیا اور اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: خادم اوراقِ مقدسہ محمد اویس عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹیچرز، پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں، باجماعت نمازِ تہجد، مناجات، نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی۔مزید نگرانِ شعبہ تعلیم نے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ میں کتاب میلہ(books festival) منعقد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا ۔

اس موقع پر سیشن جج لاڑکانہ سیّد شرف الدین، بار ایسوسی ایشن کے صدر صفدر غوری، سینئر ایڈوکیٹ رفیق احمد ابڑو، سینئر ایڈوکیٹ عبد الرشید ابڑو اور ایڈوکیٹ عامر سوہو سمیت نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلاء نے مکتبۃالمدینہ کے بستے (اسٹال) کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مختلف کتابیں خریدیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2022ء بروز منگل جامع مسجد فیضانِ اسلام خیابان سحر، فیز 7 ڈیفنس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران اور وارڈ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈیفنس مشاورت غلام مصطفیٰ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیفنس مشاورت نے ذمہ داران کو ماہِ جنوری 2023ء میں 3 دن اور 12دن کے مدنی قافلوں کے اہداف دیئے نیز ڈیفنس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت تہجد اجتماعات  اور شعبہ مدنی کورسز کے تحت مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا رکن ٹاؤن و آفس ذمہ دار  ڈیفنس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

26 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تقرری، شعبے کی ماہانہ کارکردگی، رسالہ مطالعہ کارکردگی، خودکفالت اور ذمہ داران کے پیشگی و عملی شیڈول سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ عشر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)