پچھلے دنوں کشمیری بلڈنگ پی آئی بی کالونی میں شعبہ ایچ آر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار محمد مبشر عطاری نے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں نگران شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید اسد عطاری،اراکین شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ایچ آر ذمہ داران شامل تھے۔

ذمہ دار محمد مبشر عطاری نے شعبے کے اہم مدنی پھول پیش کئے اور شعبہ ایچ آر کے اصول و ضوابط کے حوالے سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں جامعۃُ المدینہ لکی مروت میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت سیکھنے سکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں کوہاٹ  کے جامعۃُ المدینہ میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے طلبہ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلایا۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز پنیالہ  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی اسکول میں نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

نگرانِ شعبہ انجم رضا عطاری نے ”سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلماور درودِ شریف پڑھنے“ پر گفتگو کی نیز اسٹوڈنٹس سمیت اساتذہ کرام کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی اور سوشل میڈیا کا پوزیٹو استعمال کرنے کا طریقہ بتایا اور اسکول کے پرنسپل کو مکتبۃُالمدینہ کی مطبوعہ کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


27 دسمبر 2022ء کو عامر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے تحت سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں سوات ، مردان  اور دیر سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار خیبر پختونخواو لاہور سٹی نے شرکا کو مدنی چینل اردو، عربی ، بنگلہ، انگلش اور کڈز مدنی چینل کا تعارف کروایا اور اس پر ہونیوالے مختلف پروگرامز دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی سوشل میڈیا اور ایپلی کیشنز کا تعارف ، اسکے کام کرنے کا طریقہ و اسکے فوائد بتائےجس پر شرکا نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا۔ (رپورٹ: محمد عنایت عطاری ، ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی  ہر سال کی طرح اس سال بھی New year Night کے موقع پر محفلِ نعت و مدنی مذاکرے کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

31 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کی شب 08:30 بجے (پاکستانی ٹائم کے مطابق)عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا۔

اس کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ قرآن و سنت اور بزرگانِ دین کے اقوال کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

12 بجتے ہی درود و سلام کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year Nightامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے نئے سال کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ! اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائیگا۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار سنتوں بھر ا اجتماع بھی ہے ہر جمعرات کو دنیا بھر میں کثیر مقامات پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے۔

ان دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے سفر پر ہیں لہذا آج 29 دسمبر 2022ء بروز جمعرات بنگلہ دیش میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ شوریٰ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جو کہ مدنی چینل پرپاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بعد نمازِ مغرب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری،فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور نزد ایکسپوسینٹر لاہور میں بعد نمازِ عشاء مفتی محمد ہاشم عطاری مدنی، جامع مسجد غوثیہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور فیضانِ اسلام مسجد،خیابانِ سحر،84/3،لین 10،فیز 7،ڈیفنس کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

مدنی التجاء :مقامی عاشقانِ رسول سے اپنے قریبی مقام میں منعقد ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت کی درخواست ہے۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)


Nitrous Oxide“ جسے ”laughing gas“ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ایک میٹھی بو اور ذائقہ والی ایک بے رنگ گیس ہے ۔ دواء کے طور پر اسکا استعمال مختصر مدت کے لئے ”surgical operation“ اور ”food aerosols“ میں ”propellant“ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔جبکہ اس گیس کا استعمال نشہ آور چیزیں اور منشیات جیسی چیزوں میں بھی ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے انسانی زندگی میں جو أثرات آتے ہیں ان میں متلی، الٹی ، زیادہ پسینہ آنا، کانپنااور سانس کی بیماریاں شامل ہے۔یورپ کے کئی ممالک میں اس گیس کا تفریحی استعمال غیر قانونی ہے ۔انسانی زندگی کی حفاظت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدلینڈز یو کے(midland lands, U.K) میں منشیات اور نشہ کے استعمال کو روکنے کے لئے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس (workshops) شروع کیا ہےجس میں خاص طور پر ” Nitrous Oxide (Laughing Gas) “ کے بارے میں آگاہی(awarness) دی گئی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے نمائندوں کی جانب سے برمنگھم کے مختلف علاقوں میں ورکشاپس کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بچوں کو اس گیس کے استعمال اور اسکے اثرات و نقصانات کے بارے میں بتایا گیا جس پر شرکا نے دعوت اسلامی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا نیز مڈلینڈز پولیس کے نمائندگان بھی اس کاوش پر متأثر ہوئے اور اچھے تأثرات دیئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


25 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر (Incheon) کی ایک جامع مسجد (bupyeong masjid) میں نمازِ فجر کے بعد تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اسکا ترجمہ کرتے ہوئے شرکا کو تفسیری نکات پیش کئےاور حلقے کے اختتام پر دعاکی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


24 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر (Incheon) کی ایک جامع مسجد (bupyeong masjid) میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کودینِ اسلامی کی باتیں سکھائیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کرنے کاذہن دیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دینِ اسلام کی تعلیمات دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کام کے لئے وقتاًفوقتاًاسلامی بھائی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں جرمنی میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلہ میں سفر کیا اور فیضانِ مدینہ میں قیام کیا، ذمہ دارا سلامی بھائی نے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں شرکائے قافلہ کووضو اور نماز کے مسائل سکھائے اور علاقے میں نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع الشان عطاری نے سری لنکا کا دورہ کیا ، دورانِ دورہ رکن شوریٰ نے درگاہ شیخ المشائخ الشیخ محمد رجب القادری الصدیقی القوطاری رحمۃُ اللہِ علیہ پر سری لنکا کے ذمہ داران کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ جامعہ نضار القادری کا وزٹ کیا اور وہاں کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)