عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ میں فیضان اسلامک
اسکول سسٹم تین روزہ نشست کا دوسرا دن
23 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ
تربیتی نشست کے دوسرے دن انتظامی امور پر ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ان
نشستوں میں پروفیسر محمد زاہد،سیف الرحمان ، محمد دانش اورعارفین عطاری نے اپنے
اپنے شعبوں کے حوالے سے تربیت کی ، بعدازاں دینیات ڈائریکٹر رضوان مدنی نے شعبہ دینیات کی اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ
شعبہ دینیات طلبہ کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئےباکردار
افراد کی تیاری میں بھی سرگرم عمل ہے۔انہوں نے شعبے کے پروگرامزقرآنی تعلیم، تربیہ،ہفتہ
وار تربیہ تھیم اور دینی ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دینی سرگرمیاں
طلبہ کی صلاحیتوں کو جلابخشتی ہیں۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک
اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
کراچی
سے آئے ہوئے بلوچستان کے دورے پر سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری سے سبی
میں دعوتِ اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار
عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملاقات
کی۔
ذمہ داران نے بلال
سلیم قادری کو سبی آمد پر خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کا شمارہ بھی تحفے میں
پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری، مدرّس جامعۃُ المدینہ نثار احمد عطاری
مدنی اور شعبہ FGRF
ذمہ دار چاکر خان عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قبائلی
رہنما صاحبزادہ سعدُاللہ جان باروزئی سےان کے والد کے
عرس پر ملاقات
سبی میں
استاذُالعلماء حضرت علامہ الحاج مولانا مفتی فتح محمد خان باروزئی نقشبندی علیہ الرحمہ
کے
سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں بلوچستان کے نامور معروف علمائے کرام، مشائخ عظام نے شرکت کی۔
اس موقع پرصوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ
نگران محمد اسحاق عطاری اور جامعۃُ المدینہ
کے مدرس نثار احمد عطاری مدنی کے ساتھ ملکر دعوتِ اسلامی کی جانب سے مرکزی رابطہ کمیٹی سنی تحریک قبائلی رہنما
صاحبزادہ سعد ُاللہ جان باروزئی نقشبندی کو ان کے والد گرامی مولانا فتح محمد
باروزئی علیہ
الرحمہ
کے لئے ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے علمائے کرام اور مشائخِ عظام کی خدمت میں حاضری دی اور ملاقات کی۔دورانِ
گفتگو انہیں بین الاقوامی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں جس پرعلمائے کرام نے
خدماتِ دعوت اسلامی سراہتے ہوئے دعائیں دیں۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
29دسمبر
2022ء کو کوٹلی ستیاں راولپنڈی میں قائم مسجد نسبت رسولی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں مسجد نسبت رسولی کے متولی سمیت نمازی
حضرات نے شرکت کی۔
تحصیل
نگران کوٹلی ستیاں قاری وقار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے راہِ خداد میں سفر کرنے کی نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃُ
المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے مدینہ
مسجد لاڑکانہ میں تین دن پر مشتمل روحانی
علاج کورس کا سلسلہ ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
شعبہ
روحانی علاج کورس کے معلم محمد زاہد عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے نیز کاٹ والے عمل کا طریقہ
اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ مزید شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات
فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(
رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام خان پور میں قائم گلشنِ مدینہ مسجد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بہاولپور
ڈویژن سے آئے ہوئے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم
محمد طیّب عطاری (شعبہ
روحانی علاج) نے
تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بتائیں۔ اس
کے علاوہ شعبے کے
دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس مدنی
پھول سمجھائیں جبکہ آخر میں 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کا ذہن اور
غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اوکاڑہ میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج
کورس ہواجس میں ساہیوال ڈویژن سے آنے والے مختلف اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی شعبہ روحانی علاج محمد عثمان
عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو
تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں سمجھائیں ۔علاوہ ازیں شعبے کے اپڈیٹس مدنی پھول فراہم کئے اورساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
پچھلے
دنوں سرگودھا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی محمد یونس عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے
تربیت کی نیز انہیں دَمْ کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔
مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیااور 12 دینی کام کرنے
، غمخواری اُمّت کا جذبہ رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صحبت پور میں 19،18،17دسمبر2022ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر تین
دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
شعبہ
روحانی علاج معلم محمد عدنان عطاری نے کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی، دم کرنے اور کاٹ
کرنے والے عمل کا طریقہ سیکھایا نیز اس کی
احتیاطیں بیان کیں اور شعبے کےدینی کام کرنے کے
حوالے سے اپڈیٹس بیان کئے۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اوردکھیاری اُمّت
کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ
: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی میں مدرسۃُ
المدینہ للبنین عمر فاروق اور جامعۃُ المدینہ للبنات حفصہ کے افتتاح کے موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی علمائےکرام ،
مدرسۃُ المدینہ کے طلبہ اور سیاسی شخصیات نے
شرکت کی۔
اس
موقع پر علمائے کرام و ذمہ داران نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں مقامی عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ ُالمدینہ و جامعۃ ُالمدینہ میں داخلہ
کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اہلِ
محلہ نے باہمی تعاون سے 12مرلہ زمین دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے لئے وقف کردی جبکہ مقامی اسلامی
بہنوں نے زیور بھی عطیہ کئے ۔ (رپورٹ : نعیم عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
وہ اعمال جو نیک
اعمال کو برباد کر دیتے ہیں ان میں سے 5 اعمال درج ذیل ہیں: (1) ریا کاری (2)
احسان جتلانا (3) ایذا دینا (4) بخل (5) کافروں اور بد مذہبوں کو دوست بنانا۔
1،2،3۔ یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ- (البقرہ:264) ترجمہ کنز العرفان: اے ایمان والو!
احسان جتا کر اور تکلیف پہنچا کر اپنے صدقے برباد نہ کر دو۔ سورۃ البقرہ کی آیت
مبارکہ کے اس حصے میں ان 3 اعمال کا ذکر کیا گیا ہے جو نیک اعمال کو برباد کر دیتے
ہیں؛ 1)ریا کاری، 2)احسان جتلانا اور 3)ایذا دینا۔ افسوس کہ ہمارے ہاں ان تینوں بد
اعمال کی بھر مار ہے۔ ریاکاری سے اعمال کا ثو اب باطل ہو جاتا ہے۔ فقیر پر احسان
جتلانا اور اسے ایذا دینا ممنوع ہے اور یہ بھی ثواب کو باطل کر دیتا ہے۔ جہاں ریا
کاری یا اس طرح کی کسی دوسری آفت کا اندیشہ ہو وہاں چھپا کر مال خرچ کیا جائے۔
اعلانیہ اور پوشیدہ دونوں طرح صدقہ دینے کی اجازت ہے، جیسا کہ سورۂ بقرہ آیت 271
اور 274 میں صراحت کے ساتھ اس کا بیان ہے، لیکن اپنی قلبی حالت پر نظر رکھ کر عمل
کیا جائے۔
4۔ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-
(التوبۃ: 34) ترجمہ کنز العرفان: اور اسے اللہ کی
راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ جب اللہ تعالیٰ نے یہودی و عیسائی علماء و پادریوں کی حرصِ
مال کا ذکر فرمایا تو مسلمانوں کو مال جمع کرنے اور اس کے حقوق ادا نہ کرنے سے خوف
دلاتے ہوئے فرمایا کہ وہ لوگ جو سونا اور چاندی جمع کر رکھتے ہیں اور اسے اللہ
تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں درد ناک عذاب کی خوشخبری سناؤ۔
5۔ وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا
فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ- (ہود:113) ترجمہ کنز العرفان: اور ظالموں کی طرف
نہ جھکو ور نہ تمہیں آگ چھوئے گی۔
اللہ تعالیٰ
کے نافرمانوں یعنی کافروں، بے دینوں اور گمراہوں کے ساتھ میل جول، رسم و راہ، مودت
و محبت ان کی ہاں میں ہاں ملانا ان کی خوشامد میں رہنا سب ممنوع ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ان تمام اعمال سے
بچنے کی توفیق عطا فرمائے جو نیک اعمال کو برباد کر دیتے ہیں۔ (اے ایمان والو!،ص
9،50،71)
نیک اعمال
کو برباد کرنے والے 5 اعمال از بنت ندیم احمد،فیضان ام عطار گلبہار سیالکوٹ
نیک اعمال کی
توفیق ملنا اللہ کا بہت بڑا کرم ہوتا ہے، نبی کرم ﷺ سے نیکی کے متعلق سوال کیا گیا
کہ نیکی کیا ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ کے فرمان کا مضمون ہے کہ حسن اخلاق نیکی ہے۔ ایک
روایت کا مفہوم ہے کہ وہ کام کرنے سے اگر دل مطمئن ہے تو یہ نیکی ہے۔ نیکی کی اگر
توفیق مل جائے تو ہمیں ایسے کاموں سے بچنا بھی ضروری ہے کہ جو نیک اعمال کو اکارت
کر دیں جیسے کہ مشہور مقولہ ہے ”نیکی کر دریا میں ڈال“ یعنی اگر ہم نے کوئی نیک
کام کر لیا تو اسے محض رب کا فضل سمجھنا چاہئے، فخر و غرور میں مبتلا نہیں ہونا
چاہئے، اللہ تعالیٰ نے اگر ہمیں نیک اعمال کی توفیق دے دی تو ہمیں نیک اعمال میں
استقامت کی دعا کرنی چاہیے، لوگ نیک اعمال کرتے ہی نہیں اگر کر بھی لیں تو ریا کاری
کی نظر کر دیتے ہیں۔
عمل
کا ہو جذبہ عطایا الہی مجھے
نیک انساں بنا یا الہی
نیک اعمال کو برباد کرنے والے بہت سے اعمال ہیں
جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
1۔ یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ-(البقرۃ:
264) ترجمہ: اے ایمان والو! جس پر خرچ کرو
اس پر احسان جتلا کر اور اسے تکلیف پہنچا کر اپنے صدقے کا ثواب برباد نہ کرو۔اس آیت
سے ہمیں یہ باتیں معلوم ہوئیں؛
1)ریا کاری سے
مال کا ثواب باطل ہو جاتا ہے۔
2)فقیر پر
احسان جتلانا اور اسے ایذا دینا ممنوع ہے یہ بھی ثواب باطل کر دیتا ہے۔
3)کافر کا کوئی
عمل بارگاہِ الٰہی میں مقبول نہیں۔
2۔ اسی طرح
قرآن مجید میں ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا
الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰) (پ 4، اٰل عمران: 130) ترجمہ کنز العرفان:اے
ایمان والو! دگنا در دگنا سود نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اس امید پر کہ تمہیں کا میابی
مل جائے۔سود قطعی حرام ہے، اسے حلال جاننے والا کافر ہے، سود نیک اعمال کو برباد
کر دیتا ہے۔ حضرت جابر سے مروی ہے حضور سید المرسلین ﷺ نے سود کھانے اور کھلانے
اور اس کی گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی اور فرمایا یہ سب اس گناہ میں شامل ہیں۔(89
آیات قرآنی)
3۔ اسی طرح
قرآن مجید میں ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ
بِالْبَاطِلِ
(پ 5، النساء: 29) ترجمہ: اے ایمان والو! باطل طریقے سے آپس میں ایک دوسرے کے مال
نہ کھاؤ۔ سود، چوری اور جوئے کے ذریعے مال حاصل کرنا اور گانے بجانے کی اجرت یہ سب
باطل طریقے میں داخل اور حرام ہے، اسی طرح رشوت کا لین دین کرنا، ڈنڈی مارنا، کسی
کا مال وصول کرلینا یہ سب برے اعمال ہیں۔
4۔قرآن مجید میں
ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى
اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ 15، بنی
اسرائیل:32) ترجمہ کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بے شک وہ بے حیائی ہے
اور بہت ہی بری راہ۔
زنا کبیرہ
گناہوں سے ہے۔
5۔اس طرح قرآن
مجید میں ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ
وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰) (پ 22،
الاحزاب: 70) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈروا در سیدھی بات کہو۔ تفسیر
صراط الجنان میں ہے: سچی اور درست بات کہنی چاہیے اللہ تم پر کرم فرمائے گا تمہارے
اعمال سنوارے گا اگر اس کے بر عکس معاملہ ہوا تو اعمال کے ضائع ہونے کا سبب ہو
سکتا ہے۔(89 آیات قرآنی)
اللہ
پاک سے دعا ہےکہ ہمیں نیک اعمال کرنے کی تو فیق دے، کیونکہ بسا اوقات نیکی کی توفیق
تو مل جاتی ہے مگر بد قسمتی سے وہ ریا کی نظر ہو جاتی ہے یا پھر نیکی کی توفیق ہی
نہیں ملتی، نیکیاں کرنا آسان لیکن گناہ سے بچنا مشکل ہے اور ا فضل عمل گناہ سے
بچنا ہے، اللہ پاک ہمیں نیکیاں کرنے اور گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami